پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکانے کا الزام، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

13jamsheddastikkjskjskjd.png

مظفر گڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشیددستی اوران کے 20 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو دھمکانے پر درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ صدر میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے 20 ساتھیوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثناء اللہ ریاض کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سبزی و مرغی فروشوں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے کیے تو جمشید دستی نے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جرمانے کی رسیدیں پھاڑدیں اور مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیں۔

https://twitter.com/x/status/1794311195052138748
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا اور کار سرکار میں مداخلت بھی کیاور لوگوں کو سرکاری افسران کے خلاف آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کی طرز کے احتجاج پر اکسایا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔