
پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں کی گئی ہیں،12 میجرجنرلز ترقی ملنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل بن گئےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں، بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر فرائض سرانجام دیئے،6 لانسرز میں کمیشن حاصل کیا، اردن سےفارن اسٹاف کورس اور گریجویٹ آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے کیا، میجر جنرل بابر افتخار نے ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی تھی۔
ترقی پانے والے دیگر میجر ز میں یوسف جمال، انعام حیدر ملک، کاشف نذیر، فیاض حسین شاہ، محمد منیر، نعمان زکریا، شاہد امتیاز، احسن گلریز، محمد ظفر اقبال، سید عامر رضا اور ایمن بلال صفدر شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7isprgenerals.jpg