
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کردار ادا کرے گی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی پالیسی کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے ، ملکی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی کا کردار اہم ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1475828695906586627
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں میں باہمی روابط کو تسلیم کرتی ہے، ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع اور موثر قومی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، حکومت نے موجودہ عالمی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج حکومت کی مرتب کردہ قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔
قبل ازیں مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے پہلی قومی سلامتی منظور کرلی ہےیہ پالیسی منظوری صحیح معنوں میں تاریخ کامیابی ہے، قومی سلامتی پالیسی کی توثیق گزشتہ روز کی گئی جس کے بعد اقتصادی تحفظ کے ساتھ اس پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا، اس پالیسی کی بنیاد پر مختلف پالیسیاں مرتب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7dgispsnsp.jpg