ذرا نم ہو یہ مٹی تو بہت ذرخیز ہے ساقی۔۔۔۔
پنجاب میں نویں جماعت کے ہونہار طالبعلم نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا نیا نظام تیار کیا ہے جس کی مدد سے ٹریفک کی روانی کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
لاہور میں واقع پاک ترک اسکول کے طالبعلم محمد عابد نے ایک ایسا سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو کیمروں کی مدد کسی بھی ٹریفک سگنل کے چاروں اطراف موجود گاڑیوں کی تعداد دیکھ کر ٹریفک سگنل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سوفٹ ویئر کے ذریعے جس طرف زیادہ گاڑیاں ہوں انہیں زیادہ وقت اور جس سمت گاڑیاں کم ہوں انہیں کم وقت دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹریفک کنٹرول سسٹم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے ڈرائیور کو ایس ایم ایس یا ریڈیو سگنل کے ذریعے اگلی سڑک بلاک ہونے کی اطلاع دی جاسکتی ہے، جبکہ ٹریفک کے دوران مشکوک حرکات دیکھ کر یہ نظام پولیس کو بھی بروقت اطلاع فراہم کرسکتا ہے۔
ٹریفک کنٹرول کا یہ جدید نظام تیار کرنے والے محمد عابد کو گزشتہ دنوں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ بین الاقوامی آئی ٹی کے مقابلہ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جہاں امریکا، برازیل، البانیہ، ترکی، نائجیریا، تھائی لینڈ، افغانستان اور بھارت سمیت دیگر 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباءکے 761 پروجیکٹ بھی رکھے گئے تھے۔
مقابلے کے منتظمین نے محمد عابد کی جانب سے تیار کئے گئے ٹریفک کے اس جدید نظام کو سراہتے ہوئے انہیں دوسرے انعام اور 300 ڈالر کا حقدار قرار دیا ہے۔
Link