
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں قیام پاکستان کو معجزہ اور 20ویں صدی کی سب سےبڑی پیش رفت قرار دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیام پاکستان کا معجزہ قائد اعظم کی قیادت اورمسلمانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا، مشکلات بہت بڑی تھیں مگر انہیں شکست دینے کا عزم اس سے کہیں زیادہ بلند اور توانا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1558766684357513218
وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف جب ہم 75ویں یوم آزادی منا رہے ہیں ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے ابھی تک اس خواب کی تکمیل پوری نہیں کی، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ حقیقی آزادی کا کیا مطلب ہے، معاشی خودمختاری کے بغیرہماری آزادی ناممکن ہے، بھوک ، افلاس اور غربت سے آزادی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1558766692360241155
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سب سے بڑی طاقت ہمارے لوگ ہیں، یہ وقت عوام کی فلاح و بہبود کی عوامی پالیسی کو ترجیح دینے کا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5wqttruefredom.jpg