وفاق کا تیسری بار سی سی پی او لاہور کو رپورٹ کرنے کا حکم،پنجاب کا انکار

ccpo11h1.jpg


وفاقی حکومت کی جانب سے تیسری بار سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو رپورٹ کرنے کا حکم مل گیا تاہم پنجاب حکومت نے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہور کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے تیسری بار انکار کردیا ہے ، سیکرٹری سروسز پنجاب کی جانب سے وفاق کو ایک خط ارسال کیا گیا اور صوبائی حکومت کے اس فیصلے سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہیٰ سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر صوبے میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز تیسری بار سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو تین دن کے اندر رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر غلام محمد ڈوگر نے تبادلے کے احکامات موصول ہونے کے تین دن کے اندر عمل نا کیا تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اورپنجاب حکومت کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی وفاق اور پنجاب کے درمیان اس معاملے پر ٹھن گئی تھی،


اس موقع پر بھی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے اور وفاق کو رپورٹ کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد وہ تاحال سی سی پی او لاہور کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

سندھ میں ٢٥ سال سے وفاق کے پولیس افسر زرداری کے پالتو غنڈوں کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں . کئی وفاقی حکومتوں نے انہیں وفاق میں بلانے کے لیے ٹل کا زور لگا لیا لیکن کچھ نہ ہو سکا . اگر وہاں کچھ نہیں ہو سکا تو پھر یہاں بھی کچھ نہیں ہو سکے گا

لگے رہو منا بھائی لگے رہو..... اور ٹکریں مارتے رہو
 

Back
Top