وفاقی حکومت نے 'میرا پاکستان میرا گھر' اسکیم عارضی طور پر روک دی؟

shehbaz-sharif-naya-pakistan-ds.jpg


حکومت نے میرا پاکستان، میرا گھرا سکیم کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق 'میراپاکستان، میرا گھر اسکیم' پاکستان کی کم لاگت ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہے،اس کو مارکیٹ میں بدلے حالات کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک اس وقت اسکیم کو از سر نو تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔ اسکیم کے ذریعے عام لوگوں کی جانب سے پہلے سے کی گئی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی۔

یاد رہے کہ سابق حکومت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85ہزار اور ماہانہ قسط 67 ہزار تھی۔ 2 مرلہ پر 4 اپارٹمنٹس بنیں گے، ڈاؤن پیمنٹ 6لاکھ روپے، رقم 36 اقساط میں دینا ہوگی۔


سابق وزیراعظم عمران خان کی ارلان کردہ اس اسکیم کے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 2 مرلہ (550مربع فٹ) ہوگا جس پر4 اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جن میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85 ہزار ہوگی اس طرح سرکار 2 مرلہ پر اپارٹمنٹس تعمیرکرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کمائے گی۔

ایک اپارٹمنٹ پر 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے جب کہ باقی رقم 36 ماہانہ اقساط میں جمع کرائی جائے گی‘ماہانہ قسط لگ بھگ 67 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔

اس سکیم میں گھرکے خواہشمند کا بے گھراور کم آمدنی والا ہونا شرط ہے، 25 سے 30 ہزار ماہانہ تنخواہ والےافراد درخواست دینےکے اہل ہونگے، قرعہ اندازی میں سرکاری ملازمین‘معذور افراد، بے سہارا اور عام شہری شامل ہونگےجو 67 ہزار روپے ماہانہ قسط دینے کے پابند ہونگے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
Incompetent beggars have no idea how to run a country.
ہاں ، لیکن انہیں پتا ہے کہ دوسرے ملکوں میں اپنے کاروبار کیسے چلانے ہیں ، تو یہ کافی ہے ان کے لیے