وفاقی حکومت تعلیمی اداروں میں ڈانس مقابلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

16schoolamemmedancne.png

وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری اسکولوں میں ڈانس کے مقابلے کا حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے ایجوکیشن یونیسکو نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں رقص کے مقابلوں کیلئے تعاون کی پیش کش کی تھی جس کے بعد وفاقی نظام ت تعلیمات نے اسکولوں میں ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

سرکاری اسکولوں میں ڈانس کے مقابلوں کے حکمنامے پر بچوں کے والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے تشویش کااظہار کیا گیا، والدین نے اس نوٹیفکیشن کو اسلامی اقدار سے متصادم قرار دیا اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

والدین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری اسکولوں میں ڈانس مقابلوں کے حکم نامے کو واپس لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1775514273508176151
خیال رہے کہ یونیسکو نے "ڈانس فار ایجوکیشن "کی ایک مہم شروع کی ہے ، اس مہم میں اسکول کے بچوں کو " ایجوکیشن ان دی ایئر" کے گانے پر رقص کرنے اور رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر" ڈانس فار ایجوکیشن" کےہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، اس مہم کا مقصد عالمی رہنماؤں کو تعلیم کی اہمیت سے باور کروانا ہے۔

GKeHRp3XQAAaDvt