
پنجاب کے وزیر خزانہ سردار محسن لغاری سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے نکلے ساتھ ہی تشہیر بھی کرنے لگے،ڈی جی خان کے کمشنر اور ڈی سی کے ہمراہ دورے کے دوران تصاویر بنوا رہے تھے کہ عوام برس پڑے۔
متاثرین نے شدید غصے کا اظہار کیا، متاثرین نے وزیرخزانہ پنجاب کو گھیر لیا اور کہا کہ میڈیا کو آپ صرف اپنی مشہوری کے لیے لاٸے ہیں، نا راشن لاٸے اور نا کوٸی اور ریلیف دیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563603669102129152
متاثرین نے مزید کہا کہ آپ وزیر خزانہ ہیں لیکن ہمارے لیے نہیں،چاہے گولی مار دیں لیکن آپ ہوں یا کمشنر صاحب کسی نے کچھ نہیں کیا،اس سے اچھا آپ نا ہی آتے تو بہتر تھا۔
https://twitter.com/x/status/1563763017044688897
https://twitter.com/x/status/1563472905790697474
ڈیرہ غازی خان شہر اورکوہ سلیمان میں بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں،ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ تاحال بند ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1mojsinlaghari.jpg