
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اعلان پر صحافیوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس اقدام پر اپنی رائے دیتے ہوئے سینئر صحافی شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں چوری جرم نہیں رہی۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کہا کہ چورمتوجہ ہوں : حکومت اورفوج نے سارے بڑے چوروں کومعاف کردیا-تاجر لیڈر کہتے ہیں ٹیکس چوروں کو بھی معاف کیا جائے۔ نیب کہتا ہے ہم کسی کو نہیں پکڑ سکتے۔
انہوں نے کہا یوں پاکستان دنیا میں پہلا ملک بن گیا ہے جہاں چوری لوٹ مارحرام خوری حلال ہوگئی جرم نہیں رہی، ماشاللہ کیا اسلامی فلاحی ملک بنا دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1606131825562202112
حبیب اکرم نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے اس طرح صبح تک صدر عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کو گھر بهیج دیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1606027680767365120
صحافی مظہر عباس نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ہم پنجاب میں آدھی رات کی بغاوت کے بعد پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان حتمی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے تاہم بعد ازاں پرویز الٰہی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1606027130575368192
معید پیرزادہ نے کہا بعض منافق اپریل میں کہہ رہے تھے کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے! سپریم کورٹ کا اصل امتحان تو اب ہے، اصل طاقتوں نے منتخب وزیراعلٰی کو ڈرامہ کر کے آدھی رات کے بعد نکال دیا ہے، اب ساری عدلیہ کا امتحان ہے! اللہ کرے پاس ہو جائیں! آمین!
https://twitter.com/x/status/1606077014334525440
ثاقب بشیر نے کہا گورنر کا یک جنبشِ قلم جمہوری انداز میں منتخب وزیر اعلی کو گھر بھیجنا بھی کوئی اچھی روایت قائم نہیں ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1606138232776798208
اسد کھرل نے کہا گورنر پنجاب نے جس طرح مختلف باتوں کو جواز بنا کر وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہا اور بغیر کارروائی خود سے فیصلہ کرکے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ کیا ہو اگر صدرمملکت بھی اسی طرح وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں اور بغیر کسی کارروائی کے وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1606044481056149504
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا گورنر صاحب کا نوٹیفیکیشن، پی ٹی آئی کے وزرا فارغ ، دس سیٹوں والی جماعت ق لیگ کے پرویز الہی صاحب بطور وزیراعلی فرائض سرانجام دیتے رہینگے۔
https://twitter.com/x/status/1606131236019507200
سعید بلوچ نے کہا گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بائیس دسمبر کو دن چار بجے ڈی نوٹیفائی کیا لیکن نوٹیفکیشن رات پونے ایک بجے جاری کیا گیا۔ یعنی واردات ڈالنے کے لیے رات کے پچھلے پہر کا انتظار کیا گیا تاکہ فوری طور پر کسی عدالت میں چیلنج نہ کیا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1606017253303951361
صحافی انور لودھی نے کہا "یہ ہیں وہ نیک سیرت گورنر جنہوں نے رات کے اندھیرے جمہوریت پر شب خون مارا ہے"
https://twitter.com/x/status/1606035187292315658
https://twitter.com/x/status/1606021679913771047
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/peiahh1113.jpg
Last edited by a moderator: