
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر بھجوانے پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا صارفین نے یاد کرایا کہ انہوں نے اوورسیز سے ووٹ کا حق چھینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق و زیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کر رہی ہے اور ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539490750458740739
انہیں اس ٹوئٹ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور صارفین نے کہا کہ اس کام کا کریڈٹ عمران خان کو دیں کیونکہ یہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا سلسلہ انہوں نے شروع کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1539499532806787073
اسی پر عدیل راجہ نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس بات کو یاد رکھا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1539500117849477122
ایک صارف نے کہا کہ ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا دوسری طرف ان سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانے کا کہنا یہ شوباز کی منافقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539503753824555008
قدیر عباسی نے کہا عمران خان کا نام باقی رہےگا جب تک اسٹریٹجک پروجیکٹس ہیں انشااللہ باقی زیادہ تر حرام مال پر پلنے والی نسلیں ہیں جن کا پیٹ صرف دوزخ کی آگ بھر سکتی ہے پاکستانی خزانہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539502349047193600
اسد اکرم نے کہا کہ پیسے لے لینا اوورسیز کو ووٹ کا حق نہ دینا۔
https://twitter.com/x/status/1539504164862144515
مبشراللہ نے کہا کہ اوورسیز کا ڈالر پسند ہے ان کا ووٹ پسند نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539501276408455170
مشال خان نےکہا تمام بڑے کام اس ملک میں عمران خان کر کے گیا ہے۔ اور وہ بھی 3.5 سال کی قلیل مدت میں۔ جس میں دو سال کرونا کے تھے۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین حکمران کہا جاۓ تو غلط نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1539498145708646400