
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگی بجلی کے بجائے سولر انرجی فراہم کرنےکی ہدایت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ، مشیران اور دیگر حکومتی اراکین نے شرکت کی، دوران اجلاس ملک میں توانائی کےبحران سے متعلق امور زیر غور آئے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کےبجائےعوام کو سولر انرجی کی طرف منتقل کیا جائے،سولرائزیشن سے درآمدی ایندھن کا بل بھی کم ہوگااورکم لاگت سے ماحول دوست بجلی پیدا ہوسکے گی۔
وزیراعظم نےاجلاس کے دوران شہریوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے دوران بلوچستان کے صارفین کو خصوصی طورپر ترجیح دی جائے، شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آلٹرنیٹ انرجی پالیسی نے اس شعبے کو تباہ کردیا،اس شعبے میں کوئی سرمایہ نہیں ہوئی۔
شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعطل پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ جلدپیش کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔