
سینئراینکر پرسن تجزیہ کار وصحافی کامران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی موجودہ سیاسی تحریک میں ایک دم سے اتنی تیزی کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم ایک مخصوص شخصیت کی بطور آرمی چیف تقرری کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔
کامران خان نے کہا کہ عمران خان کی شدید خواہش ہے کہ اس مخصوص شخصیت کی آرمی چیف کیلئے تقرری کا وہ خود اعلان کریں اور اسی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتیں اور خود ادارہ بھی مضطرب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1505441437009199104
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد اس شخصیت کو بطور آرمی چیف تعینات کیا جائے جسے وہ چاہتے ہیں مگر اس حوالے سے ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتیں پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ کامران خان نے کہا کہ اس شخصیت کے ساتھ آصف زرداری کے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اس لیے وہ اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کامران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی جنگ فوری طور پر نہ رکی تو وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن اس تحریک کو کامیاب بنا بھی لیتی ہے تو پہلے سے ہی کمزور معیشت کا مزید آئی سی یو میں آخری سانسیں لے رہی ہو گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بالخصوص نوازشریف، مریم نواز اور شہبازشریف سمیت پوری ن لیگ کے اس شخصیت کے ساتھ شدید اختلافات کی پوری تاریخ موجود ہے۔ کامران خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی اس متنازع سمت میں چل رہے ہیں تو ان کے قریبی ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ انہیں قائل کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamran-khan11i121.jpg