وزیراعظم اپنے حلف اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں،عمران خان

10khansheabecrertact.jpg

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دستور پاکستان کے مطابق اٹھائے حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آئین پاکستان کے حلف کے مندرجات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: وزیراعظم شہباز شریف اپنے دستور پاکستان کے مطابق اٹھائے حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1572204086337933313
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی معاملوں پر سزایافتہ مجرم میاں محمد نوازشریف کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور ان کے وزراءبھی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سزایافتہ مجرم میاں محمد نوازشریف سے مشورہ کرنے کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، یہ سب کچھ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 1:5) کی خلاف ورزی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572234753100894209
دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے حلف کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کی طرف سے پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پر کرپشن اور منی لانڈنگ کے مقدمات ہیں اور انہوں نے قومی معاملات پر عدالتی مفرور مجرم سے مشاورت کر کے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئین پاکستان حساس قومی معاملات پر وزیراعظم کو غیرمتعلقہ شخص سے مشاورت کرنے سے روکتا ہے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے شہباز شریف نے میاں محمد نوازشریف سے مشاورت کی جو کہ آرٹیکل 5 اور 6 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور راجا بشارت کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف سے مشاورت پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
WHat about when this LAANTI included that British cabinet member Zulfi bukhari in cabinet meetings? Wasnt there a violation of secrets act? Pagal insaan
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)