وزارت خزانہ کا بیرونی سرمایہ کاری، ترسیلات زر میں کمی کا اعتراف

ik1h1hii11i.jpg

وفاقی وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا جس کے مطابق اہم اشاریے گراوٹ کا شکار ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 6.1 فیصد کم ہوئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر ترسیلات زر 8.2 ارب ڈالرز تھیں۔ وزراتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ترسیلاتِ زر 7.7 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

جولائی تا ستمبر برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 7.9 فیصد کمی ہوئی۔ وزراتِ خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی محصولات میں جولائی سے ستمبر 17 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی گزشتہ مالی سال اسی عرصےکی نسبت 47.4 فیصد بڑھی۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر افراطِ زر25.1 فیصد اور ستمبر میں 23.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے کے دوران ڈالر پاکستانی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کی بات کی جائے تو گزشتہ مالی سال 21-2022 کے دوران اسی عرصے کے دوران ان کا حجم 23 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔ لیکن رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر گرکر 14 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
9 Billion Dollar se ziayda nuqsaan kia is regime chaange ne, faraz karein 1 billion dollar bhi kisi ne apni pocket mein daal lia ho to us ki to 7 naslo ko kamaney ki zarorat nahi dosra wo jis ko chahey khareed le, ye jo lootey kahareedey jaatey hain isi tarha ka paisa istamaal hota hay
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
This is not surprising.A lot of overseas Pakistanis have stopped sending money to Pakistan.I am talking about those who don’t have close relatives in Pakistan.I don’t even send my Zakat to Pakistan anymore.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
قبض کشا گولی جس نے خوش خبری سنائی تھی کہ سازش رجیم چینج کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سٹرونگ ہواہے اور اکانومی مستحکم ہوئی ہے۔ اب کوئی کمنٹ ؟
 

Back
Top