Haideriam
Senator (1k+ posts)
:lol: :lol: :lol:ایک دوبار موصوف کی کوئٹہ پوسٹنگ کے دوران بالمشافہ ملاقات کا اتفاق ہوا اور طبیعت پر نہائیت بوجھ پڑا کہ ایسی رعونت، ایسا غرور جو صرف انگریز افسروں کا خاصہ سُنتے آئے تھے ان میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔ پہلی بار جب ان کا کالم پڑھا تو یقین نہ آیا کہ یہ وہی خودپرست ہے جو سائلین کو سامنے بٹھا کر ٹانگ پر ٹانگ رکھے دھویں کے مرغولے اڑانے میں دلچسپی رکھتا تھا؟؟ اب اس کے کالم پڑھتا ہوں تو سمجھ آتی ہے کہ اللہ پاک نے کیسے اپنے دین کو بدنام کرنے والوں کی منافقت سب پر آشکار کرنے کا بندوبست کیا ہے۔
کچھ عرصہ ہماری رہائشی سکیم میں بھی سکونت پذیر رہے اور ہمسائیوں کی گالیاں دل بھر کر سمیٹیں۔
میرا مشاہدہ ہے کہ جِس کی تربیت جماعتِ اسلامی کے گھاٹ پر ہوئی ہو وہ گھر کا بھی نہیں رہتا۔
اوریا کوئی پانچ سال سے پیش گوئیاں کر رہا ہے کہ یہ سال اسلام کے غلبے کا ہے۔ میں شروع کے دو سال تو کُچھ کُچھ لڑکھڑایا لیکن بعد میں پتا چلا کہ آپ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ "یہ سال خبروں میں اسلام کے غلبے کا ہے"۔