
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا کی غیر معمولی اہمیت کی حامل پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ کی مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کے بڑے صحافی کا جسد خاکی ان کی ماں کے سامنے پڑا تھا، فیصل واوڈا کو اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔
اعجازچوہدری نے کہا فیصل واوڈا نے ایسی گفتگو کر کے عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔ پی ٹی آئی نے 26 سالہ تاریخ میں کبھی پُرتشدد احتجاج نہیں کیا۔ کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا جس کی مثال 25 مئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585373426914820096
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووڈا کےبارے میں ہماری پریس کانفرنس کا میڈیا پر تقریباً بلیک آؤٹ کیا گیا، وہ واضح طور پرامپورٹڈ حکومت اوراُنکے ہینڈلرز کی زبان بول رہا ہے، وہ تحریک انصاف کےایک پُرامن حقیقی آزادی مارچ کو متنازعہ بنا رہا ہے۔ صرف نواز اور راناثنا کے بیان دلیل کے لئے کافی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585497864716910595
انہوں نے فیصل واوڈا پر بوٹ پالش کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ واوڈا نے پی ٹی آئی چھوڑ کر بوٹ پالش کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ان کی بات سے امن تار تار ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ تحریک انصاف نے126 دن کے دھرنے میں کبھی قانون نہیں توڑا۔ ہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1585372698477490176
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faisalvw11.jpg