
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول کو اگنور کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس کے جواب میں نبیل گبول کے بیٹے نے نادر نبیل گبول نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
نادر نبیل گبول نے کیپشن میں لکھا موجودہ وزیر خارجہ اور مستقبل کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری مکمل طور پر ایک نفیس انسان ہیں جو اپنے تمام کارکنان سے گرم جوشی اور محبت سے ملتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1670853034270928898
نادر کی جانب سے شیئر کی گئی اس پرانی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بلاول بھٹو پہلے گرم جوشی سے بات کرتے ہوئے نادر گبول سے مصافحہ کرتے ہیں، بعدازاں نادر کے ساتھ تصویر بھی بنواتے ہیں۔
گزشتہ روز وائرل ہونے والی بلاول اور نبیل گبول کی اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا تھا اس ویڈیو میں بلاول بھٹو کا نبیل گبول سے کہنا تھا کیا ساری بات یہیں کرلو گے جس پر بلاول بھٹو کی بات پر نبیل گبول کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1670843055006683136
گزشتہ روز نو منتخب کراچی میئر، مرتضیٰ وہاب کی تقریبِ حلف برداری کے دوران پیش آنے والی دلچسپ صورتحال کی یہ ویڈیو جہاں خبروں کی زینت بنی وہیں سوشل میڈیا پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی صف میں بیٹھے نبیل گبول نے بلاول بھٹو کے قریب آنے کی کوشش کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے اُنہیں ہاتھ سے پیچھے ہٹاتے ہوئے بات کرنے سے روک دیا،بلاول بھٹو کے نبیل گبول کو پیچھے ہٹانے کے بعد ایک کارکن نے آگے بڑھ کر نبیل گبول کو وہاں سے مزید پیچھے ہٹا دیا۔