
گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر بیٹوں نے اپنے والد پر گولی چلا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر بیٹوں نے اپنے 50 سالہ والد شوکت پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں شوکت نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پچاس سالہ شوکت نامی شخص کا اپنے بیٹوں عابد عرف صابی، حسنین اور بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ شوکت کے دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر تھے اور دونوں کو ان کی ماں نے اپنے پاس فون کر کے بلایا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو جھگڑے کے باعث بیٹوں نے اپنی ماں کے کہنے پر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا، والد کے قتل میں ملوث 50 سالہ شوکت نامی شخص کی بیوی ناہید اختر کے علاوہ دونوں بیٹے بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان میں عابد عرف صافی اور حسنین شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق عابد اور حسین کی ماں نے انہیں اپنے گھر فون کر کے گھر بلایا تھا اور اپنے شوہر کو قتل کروا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قتل کے محرکات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crime-scn111.jpg