
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548232283878215682
ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن اور مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔ ضمنی انتخاب کی مہم کا وقت گزشتہ روز ختم ہو گیا تاہم آج طبیعت میں خرابی پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔
انہوں نے گزشتہ چند دن میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548236365741010944
Last edited: