نیپرا کو بجلی کا فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست

electricity-bill-696x390.jpg


بجلی کا فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست

نیپرا کی طرف سے کیپکو کی درخواست پر اگلے مہینے 3 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی: ذرائع

پاکستان کے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کی نوید تو حکومت سناتی آئی ہے لیکن عملی طور پر ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) کی طرف سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بلندترین پیداواری ٹیرف کے لیے درخواست بھجوا دی ہے جس کے بعد ملک میں بجلی کے مہنگے ترین پیداواری ٹیرف کے منظور ہونے کا امکان ہے۔ کیپکو کی طرف سے بجلی کے فی یونٹ کا پیداواری ٹیرف 77 روپے تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپکو کی طرف سے نیپرا کو بجلی کے فی یونٹ کا پیداواری ٹیرف 77 روپے 31 پیسے تک بڑھانے کی درخواست جمع کروانے کے بعد نیپرا نے کیپکو سے 17 سوالات کے جواب طلب کیے ہیں۔ نیپرا کی طرف سے کیپکو کی درخواست پر اگلے مہینے 3 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی کو 228 میگاواٹ سے 347 میگاواٹ تک کی کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کی جاتی ہے اور پیداواری ٹیرف میں 5 روپے 37 پیسے تک بجلی کے فی یونٹ پر کیپٹی پیمنٹ شامل ہے۔ کیپکو کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ فی یونٹ ٹیرف 28 روپے 80 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 31 پیسے کیا جائے۔

1345 میگاواٹ کیپسٹی کی حامل کوٹ ادو پاور کمپنی کو 1996ء کی پاور پالیسی کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا 2021ء میں لائسنس ختم ہو گیا تھا۔ قانون کے مطابق کمپنی کا لائسنس ختم ہونے کے بعد پاور کمپنی کو بند ہو جانا چاہیے تھا لیکن اس کے لائسنس میں توسیع کر دی گئی تھی۔ کیپکو ایل این جی، ڈیزل، فرنس آئل اور گیس سے بجلی پیدا کرتی ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/77 bill unit dm.jpg

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

حساب کتاب آسان رکھنے کے لیے نیپرا کو ١٠٠ روپے فی یونٹ کی درخواست کرنی چاہیے تھی . ترجمان ننگران وفاقی حکومت