نور عالم خان کا مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ چلانے کی بجائے ٹافیاں بیچنے کا

mifta-ismail-candies.jpg


پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان نے وزیر خزانہ کو ملک چلانے کے بجائے ٹافیاں بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ ہوشربا مہنگائی پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزارت خزانہ چلانے کی بجائے ٹافیاں بیچیں۔

ایکسیریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے رخ موڑنے والے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے حالیہ مہنگائی پر وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل پر طنز کے نشتر برسائے اور کہا وزارت کرنے کی بجائے انہیں ٹافیاں بیچنی چاہییں۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ کو اسمبلی تو بلائیں۔ کہا کہ پیٹرول بے شک مہنگا کریں وہ امیر لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن دنیا میں ڈیزل سستا ہو رہا ہے اور یہاں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کردیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا وزیر خزانہ صنعت کار ہیں، انہیں صنعتوں کی فکر ہے کاشتکار کی نہیں، جہاں ڈیم بنے ہوئے ہیں وہاں کے بجلی صارفین سے فیول چارجز لینا زیادتی ہے۔ وزیرخزانہ اس ایوان میں آتے ہی نہیں، وہ ٹافی بیچیں کیوں کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
choran ne kutta palia... aik din haddi nai pai to kuttay ne chor no hi vad lia

choron se guzarish hai ke kuttay ko waqt per haddi daal dia kerain takeh wo sirf orron per bhonkay

200.gif