نورمقدم کا قتل میں نے نہیں کیا،ملزم ظاہر جعفر عدالت میں مکر گیا

4noorcasejaffer.jpg

نورمقدم قتل کیس میں عدالت نے دفاع کا حق دیتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے 25 سوالات کے جواب طلب کرلیے ہیں، تاہم ملزم نے مکرتے ہوئے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان سے اپنے دفاع میں بیان طلب کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان سے دفاع کا بیان جمع کروانے کیلئے 25 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی ملزمان کو دیدیا ہےجس میں ملزمان سے مختلف سوالات پوچھے گئے تھے۔


عدالت کی جانب سے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے سماعت کے دوران عدالت میں جمع کروائے گئے شواہد کو سنا اور سمجھ لیا ہے؟ کیا آپ نے 18 جولائی کو نور مقدم کو اغوا کیا اور 2 روز تک اپنی قید میں رکھنے کے بعد 20 جولائی کی شام کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا؟

عدالت نے ملزم سے پوچھا کہ مقتولہ کے ساتھ قتل سے قبل جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی ہے اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ آپ اپنے حق میں کچھ کہنا چاہیں گے؟

ملزم ظاہر جعفر نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات لکھوائے اور کیس کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نور کو ڈرگ پارٹی میں کسی شخص یا کسی اور فرد نے قتل کیا۔

ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کو بتایا کہ نور مقدم کے ساتھ تعلق کافی پرانا تھا مگر 6 ماہ سے رابطہ نہیں تھا، 18 جنوری کو نور اپنی مرضی سے منشیات کی بڑی مقدار لے کر میرے گھر آئی اور ایک پارٹی رکھنے کا مطالبہ کیا جس پر میں نے منع کر دیا۔ مجھے 19 جولائی کو امریکہ جانا تھا مگر نور نے مجھے قائل کیا کہ میں نہ جاؤں جس پر میں نے فلائیٹ چھوڑ دی۔

ظاہر جعفر کے مطابق میرے انکار کرنے پر نور نے خود ہی میرے گھر پر اپنے دوستوں کو ڈرگ پارٹی میں مدعو کیا، 20 جولائی کو اس پارٹی کے دوران میں بے ہوش ہوگیا جب ہوش میں آیا تو خود کو ٹی وی لاؤنج میں بندھا ہوا پایا، اس کے کے بعد پولیس اہلکار میرے گھر میں آئے اور مجھے ریسکیو کیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ نور مقدم کو ڈرگ پارٹی میں
شریک کسی شخص یا کسی اور فرد نے قتل کردیا ہے۔

ظاہر جعفر نے کہا کہ نور کے والد شوکت مقدم ایک باثر شخص ہیں انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو اس مقدمے میں ملوث کر دیا۔ ریاست اور میڈیا بھی میرے خلاف ہے۔ حکومتی وزیر شہباز گل نے شوکت مقدم کے ساتھ میرے خلاف پریس کانفرنس کی۔ ریاستی مشینری میرے خلاف کام کر رہی ہے۔

واضح ہو کہ نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر تین درخواستیں بھی خارج کردی تھیں جن میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس سے متعلق وضاحت کی خلاف ورزی سمیت دیگر درخواستیں شامل تھیں۔
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
ڈرگ پارٹی میں جتنے بھی لوگ آئے تھے ان کے نام پتے لکھوا ؤ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ان سب کی شناخت کی جاسکتی ہے اور ان سب کو شامل تفتیش کرنے کے بعد ان کے بیان کے مطابق تو پھر اصل معاملہ زیادہ آسانی سے حل ہو جائے گا اور اس کو پھانسی لگانے میں آسانی ہو جائے گی اور اگر یہ بھی جھوٹ ہوا تو اس کے بعد تو مزید کسی گواہ کی ضرورت ہی نہیں رہے گئ
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
so both are drug adicts right ? noor and this asshole guy both ? and when both are on high dose then they dont know what they are doing.