نواز نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،الیکشن کمشنر مستعفی ہوں:شیخ رشید

rasheed-khan-ecp-skr.jpg


سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،گواہی دینےکو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا،سرمایہ دار سارے پارٹیوں کو فنڈز دیتے ہیں،سرمایہ داروں سے اس لیے تعلق نہیں رکھتا۔انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں،الیکشن کمشنر سکند رسلطان راجہ مستعفی ہوں اب وہ پارٹی بن گئے ہیں،پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں لیکن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔


شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الیکشن کمشین کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے،آج ثابت ہوگیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی، عدالتیں پہلے ہی دن اس فیصلے کو اڑا دے یں گی،8 سال تک قوم کا وقف ضائع کیا گیا،آج ثابت ہو گیا ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی،14سیاسی جماعتوں کی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران پیدا نہیں ہوگا جس کو مینج نہ کیا جا سکتا ہو، تمام جماعتوں کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،آج بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نہ نو من تیل ہو گا، نہ رادھا ناچے گی،میں گواہی دینے کے لیے تیار ہوں کہ یہ خود اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 سال آپ نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، پاکستانی قوم کے پاس ٹیلی فون اور ٹی وی دیکھنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے،پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلیریشن ہے،پارٹی اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
This drama from ECP will only help the opposition parties in slowing down the depletion of the public support. Only patwaris can understand this verdict exactly as Maryam wants. There won't be any affect on Insafis, most of whom are politically mature.

Patwaris are also tired of giving illogical arguments and are leaving PMLN in hoards. Only that process of defection will slow down.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Sheeday Talli tu nay oor Bajwa nay Imran khan ko kaha tha yeh acha admi ha essay election commissioner bana do.
 

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)

لائن ختم ہونے سے پہلے،پہلے

الیکشن کمشنر مستعفی' ہو

الیکشن کمشنر مستعفی' ہو
الیکشن کمشنر مستعفی' ہو
الیکشن کمشنر مستعفی' ہو

عمران نیازی

FZGKboMXEAA-doh
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بہت زبر دست ہو گیا الیکشن کمیشن کھل کر بلکہ ننگا ہو کر سامنے آ گیا ان لوگوں نے جو اپنے دل میں بغض پال رکھا ہے اور خاص مشن اپنا رکھا کہ عمران خان کو کھڈے لائن لگانا ہے اور پی ڈی ایم کی راہ ہموار کرنی ہے اس کے لیے جو کر سکتے تھے اس میں یہ ان کی آخری کوشش تھی اس کے بعد عمران خان جو ان کے ساتھ کرنے والا ہے وہ بھی دنیا دیکھے گی
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بہت زبر دست ہو گیا الیکشن کمیشن کھل کر بلکہ ننگا ہو کر سامنے آ گیا ان لوگوں نے جو اپنے دل میں بغض پال رکھا ہے اور خاص مشن اپنا رکھا کہ عمران خان کو کھڈے لائن لگانا ہے اور پی ڈی ایم کی راہ ہموار کرنی ہے اس کے لیے جو کر سکتے تھے اس میں یہ ان کی آخری کوشش تھی اس کے بعد عمران خان جو ان کے ساتھ کرنے والا ہے وہ بھی دنیا دیکھے گی
عمران نے نہیں
بلکہ
اللہ ُاور عوام نے جو کرنا ہے وہ انشا اللہ عبرتناک ہوگا