
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،گواہی دینےکو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا،سرمایہ دار سارے پارٹیوں کو فنڈز دیتے ہیں،سرمایہ داروں سے اس لیے تعلق نہیں رکھتا۔انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں،الیکشن کمشنر سکند رسلطان راجہ مستعفی ہوں اب وہ پارٹی بن گئے ہیں،پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں لیکن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الیکشن کمشین کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے،آج ثابت ہوگیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی، عدالتیں پہلے ہی دن اس فیصلے کو اڑا دے یں گی،8 سال تک قوم کا وقف ضائع کیا گیا،آج ثابت ہو گیا ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی،14سیاسی جماعتوں کی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران پیدا نہیں ہوگا جس کو مینج نہ کیا جا سکتا ہو، تمام جماعتوں کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،آج بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نہ نو من تیل ہو گا، نہ رادھا ناچے گی،میں گواہی دینے کے لیے تیار ہوں کہ یہ خود اسامہ بن لادن سے پیسے لیتے رہے ہیں۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 سال آپ نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، پاکستانی قوم کے پاس ٹیلی فون اور ٹی وی دیکھنے کے سوا کوئی کام نہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے،پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلیریشن ہے،پارٹی اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rasheed-khan-ecp-skr.jpg