
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نعمان لنگڑیال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پروزیرالہیٰ پر دس کروڑ کی پیشکش کا الزام عائد کردیا، ڈی سیٹ رکن نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے انہیں پارٹی میں واپسی کے لئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔
چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والے جلسے سے خطاب میں نعمان لنگڑیال نے کہا کہ انہوں نے پرویز الہیٰ کی پیشکش کو ٹھکرا کر جہانگیر ترین کا ساتھ دیا،اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔
نعمان لنگڑیال نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے ضمیر کا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرأت نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔
واضح رہے کہ نعمان لنگڑیال ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں،ڈی سیٹ ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت ابہام ہیں،ہم نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہیں، ہمیں فخر ہے، ہم صوبے کی بہتری چاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا،ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے اور 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/perva11.jpg