نادرا نے بزرگ افراد کی انگلیوں کے نشان سے تصدیق کا مسئلہ حل کر دیا

nadra-biomt-60ab.jpg


نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بزرگ شہریوں کے لیے انگلیوں کے نشان سے تصدیق کی متبادل سروس متعارف کرا دی۔

نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی تصدیق سروس کی بدولت بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے وقت پیش آنے والے مسائل کا یقینی ازالہ ہو گا۔

نادرا کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بائیو میٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق کر دی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1613591917731745792
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کو بزرگ شہریوں کی جانب سے اس طرح کی لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں کہ انہیں بالخصوص بینکوں میں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں جس کے پیش نظر نادرا نے یہ جدید سروس متعارف کرائی ہے۔


چیئرمین نادرا نے کہا 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں مختلف وجوہ کی بناء پر بائیومیٹرک میچنگ میں مسائل پیش آنا ایک قدرتی عمل ہے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی لچک کم ہوتی جاتی ہے اور انگلیوں کے نشانات مدھم پڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بزرگ افراد کی انگلیوں کے نشانان کی تصدیق نہیں ہو پاتی اور ایسے افراد کو بینکوں میں اکاؤنٹ یا رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
Last edited by a moderator: