sensible
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان نے جو سکھایا تھا وہ ہی یہاں برباد ہوتا نظر آ رہا ہے درباری سیاسی لیڈروں کے بعد ان کے بچوں کو بھی ڈیفنڈ کرتے تھے آج ایک ذاتی دوست کو ڈیفنڈ کرنے انصافین اتنی دور نکل گئے ہیں ایک پل کو بھی نہیں سوچتے ان کے نز دیک پاکستان اس کا نظام اہم ہے یا زلفی بخاری؟ اگر پٹواریوں والے ہی کام کرنے ہیں تو فرق صرف نواز شریف کا نام بدل کر عمران خان لکھنے کا پڑے گا ہمیں تو عمران خان کے بچوں کو بھی ڈیفنڈ نہیں کرنا تھا ہم زلفی بخاری کو بھی کرنے چل نکلے ..یعنی اب ہم پاکستان کے اداروں کو عمران خان کے دوستوں اور تحریک انصاف کے اصلی اور نقلی ایم این ایز کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کرنے دیں گے ؟اور وہ ہی ڈرامہ ناموں کی تبدیلی سے اسی سکرپٹ پر چلے گا؟یہ تھی ہماری جدوجہد؟