میں فوج کیساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے،عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

Imranh1h11i.jpg

جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشا اللہ دو تہائی اکثریت ملے گی! میں فوج کیساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے، عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور صحافیوں کو اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1590676771443249153
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو درکار ہے۔ میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، فوج میری ہے۔ یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے، جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور اسی خوف سے یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
لے وئ ۔ یہ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ، اسکا مکو ٹھپ دیا جاتا ہے ۔ بے چارہ ارشد ۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
لے وئ ۔ یہ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ، اسکا مکو ٹھپ دیا جاتا ہے ۔ بے چارہ ارشد ۔
جو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں وہ کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور نواز شریف ملک سے بھاگ جاتا ہے. بچارے نونی
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
جو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں وہ کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں اور نواز شریف ملک سے بھاگ جاتا ہے. بچارے نونی


جو عمران کےساتھ لیٹتے ہیں وہ اٹھتے نہیں ۔ تمہاری کمی چوراہوں پر محسوس ہورھی ہے ۔
 

Back
Top