میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق ع&#1

pak2010

MPA (400+ posts)
نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم ع&

[h=1]نواز شریف اور عقل سلیم[/h] ـ 16 اگست ، 2011

خواجہ عبدالحکیم عامر
اللہ تعالیٰ نواز شریف کو عقل سلیم دے۔ انہوں نے اپنے ووٹ بنک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ قائداعظمؒ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔ نواز شریف کی طرف سے ہمارا اور ہندوﺅں کا ایک خدا، ایک ثقافت کی باتوں نے افسردہ کر دیا، میرا دل رو رہا ہے۔دوستو! یہ تاثرات اس ہستی کے ہیں جس نے ہر آڑے وقت میں نواز شریف کی رہنمائی کی، اعلیٰ مشوروں سے نوازا۔ یہ وہی مجید نظامی ہیں جن کے مشورہ پر نواز شریف ایٹمی دھماکہ کرنے پر مجبور اور تیار ہوئے اور پھر ہم سب نے دیکھا کہ ایٹمی دھماکہ نے نواز شریف کو پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی آنکھوں کا تارا بنا دیا اور نواز شریف آج جو فصل کاٹ رہے ہیں اسی ایٹمی دھماکے کی مرہون منت ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر مجید نظامی صاحب نے نواز شریف کیلئے عقل سلیم کی دعا کر کے انہیں ان کا وہ بیان باور کرا دیا ہے جو انہوں نے دو روز قبل ہی داغا تھا کہ ہمارا اور ہندوﺅں کا رب ایک ہی ہے۔ بھولپن میں دیئے گئے نواز شریف کے اس بیان پر قائداعظمؒ اور تحریک پاکستان کے ہزاروں لاکھوں شہداءکی روحیں تڑپ اٹھی ہیں اور پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے بیان پر مشترکہ احتجاج کر رہی ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بنائے جانے کی وجہ سے آشنا لوگ بھی نواز شریف کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ہندوﺅں کے خدا اور ثقافت کو اپنا تسلیم کر کے نواز شریف نے اپنی ذات پر سوالیہ نشان لگانے کے علاوہ نئے پرانے مسلم لیگیوں کیلئے بھی درجنوں سوال چھوڑ دیئے ہیں۔ نواز شریف کا تعلق بلاشبہ ایک مذہبی اور دیندار گھرانے سے ہے، ان کی فیملی بھی ان مصائب سے گزر کر پاکستان پہنچی تھی جن کا سامنا بھارت سے ہجرت کر کے آنے والوں کو کرنا پڑا تھا۔ نواز شریف ایک قومی لیڈر بن چکے ہوئے ہیں۔ ان کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک فقرہ نوٹ کیا جاتا ہے۔ ان فقروں اور جملوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ لگتا ہے کہ نواز شریف کبھی کبھار بھول جاتے ہیں کہ وہ قومی لیڈر بن چکے ہوئے ہیں۔
اہل دانش جانتے ہیں کہ بھارت جان چکا ہے کہ پاکستانیوں کو توپوں، ٹینکوں اور میزائلوں سے زیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا تجربہ بھارت کر چکا ہے اسی لئے تو اس نے پاکستان اور پاکستانیوں پر ثقافتی یلغار کر رکھی ہے۔ بھارت اپنی ثقافتی یلغار میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔ بھارت کی اس ثقافتی یلغار نے ہمارے بیشمار فنکاروں، ادیبوں، صحافیوں، دانشوروں اور سیاست دانوں کو ذہنی طور پر بے حس بنا چھوڑا ہے۔ بات تو اب امن کی آشا تک پہنچ چکی ہوئی ہے۔ ان کے اختیار میں ہو تو بھارت اور پاکستان کے درمیان حائل سرحدوں کو ہی ختم کر دیں۔ بھارتی ثقافت ہے کیا؟ محض فحاشی اور ہم بھارتی حسیناﺅں کی قربت کی خاطر بچھے جا رہے ہیں۔نواز شریف بھی گوشت پوست کے سرخ و سفید خوبصورت انسان ہیں، جذبات رکھتے ہیں، پیسہ اور نام ان کے پاس ہے۔ بھارتی ثقافت سے متاثر ہوئے بغیر کیسے رہ سکتے تھے! مشیر رکھے جاتے ہیں مفید مشورے لینے کیلئے! اچھے مشیر وہ ہوتے ہیں جو اپنے صاحبوں کو باتوں کی گہرائیاں تک سمجھائیں مگر لگتا ہے کہ نواز شریف کے مشیر محض کھانے پینے میں مصروف ہیں اپنے صاحب کو الفاظ کی باریکیوں سے آگاہ نہیں کرتے۔ میرے نزدیک ایسے مشیروں کا تقرر محض ضیاع دولت ہے اگرچہ پرویز رشید المعروف تربوزی نے نواز شریف کے مذکورہ بیان کی سچائی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے مگر اس بات سے وہ بھی آگاہ و واقف ہیں کہ کمان سے نکلا ہوا تیر واپس نہیں آیا کرتا، اسی طرح زبان سے نکلا ہوا جملہ تیر کی طرح ہوتا ہے اسے بغیر معذرت کے واپس لینا بہت مشکل ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...rdu-online/Opinions/Columns/17-Aug-2011/21766

jennyrock42

MPA (400+ posts)
Re: نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم

Pervaiz Rasheed alfarooh "Tarboozi", that is good title for this moron.

Regards
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Re: نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم &#15

Nawaz Sharif aur ukal e Salim?
Hoon... Nawaz Sharif ya Salim ki ukal! donon mein burra kon hay?
Bhainse ki ukal inn donon se burri hay, aur saath mein doodh bhi deti hay!
 
pak4rule

Senator (1k+ posts)
Re: نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم &#15

the writer seems a third class journalist, the way he is talking and language used doesnt suit an educated person.

It seems total bias.

Its look like Nawaz is getting strong even establishment dont wanna see him so now using such third class journalist for useless effort to defame NS.
Pathatic.

Nawaz fever is all over siasat PK :lol:
 
pak4rule

Senator (1k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#1593

Nawaz is getting on the minds and nerves of PTI.

I wonder why ?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#

According to Ik, Nawaz Sharif is trying to foolaround with
PTI's vote bank!:lol:
 
pak4rule

Senator (1k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#

According to Ik, Nawaz Sharif is trying to foolaround with
PTI's vote bank!:lol:

(bigsmile) ,
all polititions are really something. isnt it.
play around while country is in bad shape
 
Nas

Politcal Worker (100+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#1593

Height of insanity emotional people with their desired perception about what others say Now how can you prove these guys wrong?
Im sure these are being paid big time to continue with media trial of NS.

Cheers!
 
pak4rule

Senator (1k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#1593

the thing is only PTI supporters think that who ever is praising IK and talking agaisnt NS then that person is honest and pious and on other hand if anyone is criticise or dont agree with PTI or Ik then that person is paid , corrupt, fool etc and then PTI supporters start humiliating that person with NS and start bad language.

If you give any remark not agreeing to Ik all PTI supporters will dislike that , PTI is not a political party , it lacks maturity and character to bear opponents

PTI has totally disappointed me , very sad indeed.
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#

the thing is only PTI supporters think that who ever is praising IK and talking agaisnt NS then that person is honest and pious and on other hand if anyone is criticise or dont agree with PTI or Ik then that person is paid , corrupt, fool etc and then PTI supporters start humiliating that person with NS and start bad language.

If you give any remark not agreeing to Ik all PTI supporters will dislike that , PTI is not a political party , it lacks maturity and character to bear opponents

PTI has totally disappointed me , very sad indeed.

Aap humein itn burra bhulla keh ruhay hein
Hum nay aap ko kuch kuha?
 
pakhtoon pardesi

MPA (400+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#

According to Ik, Nawaz Sharif is trying to foolaround with
PTI's vote bank!:lol:
This statement should be other way around, I mean vise versa. Where is the PTI vote bank? Can anyboby explain where is PTI vote bank found?
 
pakhtoon pardesi

MPA (400+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#

Really true? PTI supporters hav started abusive language just like........, guess who?
the thing is only PTI supporters think that who ever is praising IK and talking agaisnt NS then that person is honest and pious and on other hand if anyone is criticise or dont agree with PTI or Ik then that person is paid , corrupt, fool etc and then PTI supporters start humiliating that person with NS and start bad language.

If you give any remark not agreeing to Ik all PTI supporters will dislike that , PTI is not a political party , it lacks maturity and character to bear opponents

PTI has totally disappointed me , very sad indeed.
 
hawkeyeblue

Senator (1k+ posts)
Re: میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے......فاروق &#1593

میاں صاحب! توبہ توبہ خدا خدا کیجئے

ـ 16 اگست ، 2011

فاروق عالم انصاری
اللہ جناب مجید نظامی کو سلامت رکھے۔ یہ پاکستان کی فکری بنیادوں اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ آپ قلم سے بھی تیغ توپ تفنگ کی طرح کا کام لے سکتے ہیں۔ یہ شعر اکبر الٰہ آبادی نے تقریباً ایک صدی قبل نوائے وقت کے لئے ہی لکھا ہو گا:
کھینچو نہ کمان اور نہ تلوار نکالو
گر توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو
کہنے کو جو میاں نواز شریف کے جی میں آئی وہ کہہ گئے ہیں لیکن پاکستان بھر سے اگر کسی نے ان کی زبان پکڑی تو صرف جناب مجید نظامی ہیں۔ میاں نواز شریف بھارت سے دوستی اور تعلقات کی حامی ایک تنظیم کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کی تقریر میں سے اہم نکات یوں ہیں:
1۔ ہم بھی اسی رب کو پوجتے ہیں جس رب کو بھارتی پوجتے ہیں۔ (میاں صاحب کہتے ہیں یہ بات سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کی گئی ہے)
2۔ واجپائی نے 1999ءکو مسئلہ کشمیر کے حل کا سال قرار دیا تھا۔ ان دونوں کے ذہن میں اس مسئلے کا حل کیا تھا۔ اس بارے میں ہنوز خاموشی ہے
3۔ اب دونوں ممالک کو کشمیر پر اپنے ساٹھ سالہ موقف سے پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔ یاد رہے پاکستان کا موقف یہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دوسری جانب بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔
4۔ کاش ایٹمی دھماکوں کی نوبت ہی نہ آتی۔ کیا کربلا ہے، پاکستان کا ایٹمی دھماکہ کرنے والا لیڈر اس مسئلے پر معذرت خواہانہ انداز اختیار کر رہا ہے۔ حضور ایٹمی دھماکہ کے سوا آپ کے سیاسی نامہ اعمال میں اور کارہائے نمایاں ہیں کیا؟ اور وہ دھماکہ کروایا بھی کس طرح گیا؟
5۔ پاکستان اور بھارت کی زبان اور ثقافت ایک جیسی ہے۔ صرف سرحد درمیان میں آ گئی ہے۔ اگر یہ سب کچھ سانجھا ہے تو ہم سب مسائل کو بیٹھ کر کیوں نہیں حل کر سکتے۔
6۔ اسلام میں کہا گیا ہے کہ ہمسائے کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ بھارت ہمارا ہمسایہ ہے۔ ہم خوشحال ہیں تو بھارت بھی خوشحال ہو گا۔ میاں صاحب بھارت کی خوشحالی کی فکر نہ کریں۔ آپ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔ آپ ہمارے اس پانی کی فکر کریں جس سے بھارت ہمارے دیس کی ہریالی چھیننے کے درپے ہے۔

مولانا مودودی نے کہا تھا کہ جسے آپ کامن سینس کہتے ہیں وہ اتنی بھی کامن نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ صرف اپنے خاص خاص بندوں کو یہ عنایت فرماتے ہیں۔ پاکستان کے سیاستدانوں میں اس کا اوسط شاید اور بھی کم ہے۔ اگر کوئی مسلم لیگی ایسی باتیں کرے گا تو ہم زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ کے اساسی نظریات سے انحراف کر رہا ہے۔ یہ کامن سینس کی بات ہے۔ میثاق جمہوریت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی ہے۔ آج کا سیاسی سوال یہ ہے کہ کیا مسلم لیگ ن انڈین کانگرس میں شامل ہو گئی ہے۔ مسلمانوں اور ہندوﺅں کا رب قطعاً ایک نہیں۔ اس موقع پر اگر میاں صاحب کو خود پڑھنے کی فرصت نہ ہو تو انہیں عطاالرحمن اور رﺅف طاہر سے پوچھ لینا چاہئے۔ مسلمان توحید کے قائل ہیں اور ان کا خدا ایک ہے۔ دوسری جانب ہندوﺅں کے خداﺅں کی تعداد کا شاید انہیں بھی درست علم نہیں۔ رہا کشمیر کے مسئلے پر دونوں ممالک کو اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جانے کا مشورہ۔ ہندوستان مانے یہ نہ مانے پاکستان کی ایک اہم سیاسی جماعت کا قائد اس مسئلہ پر پسپائی اختیار کر چکا ہے۔ یہ ایک قومی المیہ ہے جو قوم کو پاکستان کے 65ویں یوم آزادی پر مسلم لیگ ن کی طرف سے تحفے کے طور پر ملا ہے۔ میاں نواز شریف کے خفیہ اغراض و مقاصد نجانے کیا ہیں۔ وہ پاکستان کے دشمن ہندوستان سے دوستی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ میاں صاحب! توبہ توبہ کیجئے۔ قوم کو آپ کے یہ فرمودات قطعاً قبول نہیں۔
 
shehreyar

MPA (400+ posts)
Re: نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم &#15

نواز شریف اور عقل سلیم

ـ 16 اگست ، 2011

خواجہ عبدالحکیم عامر
”اللہ تعالیٰ نواز شریف کو عقل سلیم دے۔ انہوں نے اپنے ووٹ بنک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ قائداعظمؒ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔ نواز شریف کی طرف سے ہمارا اور ہندوﺅں کا ایک خدا، ایک ثقافت کی باتوں نے افسردہ کر دیا، میرا دل رو رہا ہے“۔دوستو! یہ تاثرات اس ہستی کے ہیں جس نے ہر آڑے وقت میں نواز شریف کی رہنمائی کی، اعلیٰ مشوروں سے نوازا۔ یہ وہی مجید نظامی ہیں جن کے مشورہ پر نواز شریف ایٹمی دھماکہ کرنے پر مجبور اور تیار ہوئے اور پھر ہم سب نے دیکھا کہ ایٹمی دھماکہ نے نواز شریف کو پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی آنکھوں کا تارا بنا دیا اور نواز شریف آج جو فصل کاٹ رہے ہیں اسی ایٹمی دھماکے کی مرہون منت ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر مجید نظامی صاحب نے نواز شریف کیلئے عقل سلیم کی دعا کر کے انہیں ان کا وہ بیان باور کرا دیا ہے جو انہوں نے دو روز قبل ہی داغا تھا کہ ہمارا اور ہندوﺅں کا رب ایک ہی ہے۔ بھولپن میں دیئے گئے نواز شریف کے اس بیان پر قائداعظمؒ اور تحریک پاکستان کے ہزاروں لاکھوں شہداءکی روحیں تڑپ اٹھی ہیں اور پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے بیان پر مشترکہ احتجاج کر رہی ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بنائے جانے کی وجہ سے آشنا لوگ بھی نواز شریف کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ہندوﺅں کے خدا اور ثقافت کو اپنا تسلیم کر کے نواز شریف نے اپنی ذات پر سوالیہ نشان لگانے کے علاوہ نئے پرانے مسلم لیگیوں کیلئے بھی درجنوں سوال چھوڑ دیئے ہیں۔ نواز شریف کا تعلق بلاشبہ ایک مذہبی اور دیندار گھرانے سے ہے، ان کی فیملی بھی ان مصائب سے گزر کر پاکستان پہنچی تھی جن کا سامنا بھارت سے ہجرت کر کے آنے والوں کو کرنا پڑا تھا۔ نواز شریف ایک قومی لیڈر بن چکے ہوئے ہیں۔ ان کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک فقرہ نوٹ کیا جاتا ہے۔ ان فقروں اور جملوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ لگتا ہے کہ نواز شریف کبھی کبھار بھول جاتے ہیں کہ وہ قومی لیڈر بن چکے ہوئے ہیں۔
اہل دانش جانتے ہیں کہ بھارت جان چکا ہے کہ پاکستانیوں کو توپوں، ٹینکوں اور میزائلوں سے زیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا تجربہ بھارت کر چکا ہے اسی لئے تو اس نے پاکستان اور پاکستانیوں پر ثقافتی یلغار کر رکھی ہے۔ بھارت اپنی ثقافتی یلغار میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔ بھارت کی اس ثقافتی یلغار نے ہمارے بیشمار فنکاروں، ادیبوں، صحافیوں، دانشوروں اور سیاست دانوں کو ذہنی طور پر بے حس بنا چھوڑا ہے۔ بات تو اب امن کی آشا تک پہنچ چکی ہوئی ہے۔ ان کے اختیار میں ہو تو بھارت اور پاکستان کے درمیان حائل سرحدوں کو ہی ختم کر دیں۔ بھارتی ثقافت ہے کیا؟ محض فحاشی اور ہم بھارتی حسیناﺅں کی قربت کی خاطر بچھے جا رہے ہیں۔نواز شریف بھی گوشت پوست کے سرخ و سفید خوبصورت انسان ہیں، جذبات رکھتے ہیں، پیسہ اور نام ان کے پاس ہے۔ بھارتی ثقافت سے متاثر ہوئے بغیر کیسے رہ سکتے تھے! مشیر رکھے جاتے ہیں مفید مشورے لینے کیلئے! اچھے مشیر وہ ہوتے ہیں جو اپنے صاحبوں کو باتوں کی گہرائیاں تک سمجھائیں مگر لگتا ہے کہ نواز شریف کے مشیر محض کھانے پینے میں مصروف ہیں اپنے صاحب کو الفاظ کی باریکیوں سے آگاہ نہیں کرتے۔ میرے نزدیک ایسے مشیروں کا تقرر محض ضیاع دولت ہے اگرچہ پرویز رشید المعروف تربوزی نے نواز شریف کے مذکورہ بیان کی سچائی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے مگر اس بات سے وہ بھی آگاہ و واقف ہیں کہ کمان سے نکلا ہوا تیر واپس نہیں آیا کرتا، اسی طرح زبان سے نکلا ہوا جملہ تیر کی طرح ہوتا ہے اسے بغیر معذرت کے واپس لینا بہت مشکل ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...rdu-online/Opinions/Columns/17-Aug-2011/21766
o bhai kiyon bat ka batanger bana rahay ho woh tu agli roh maien baythay sikh bhaiyon ko kah rahy hathay jo allah ko mantay haien ager yaqen nahi tu video pori daykh lo pher bat karna (serious)
 
lotaa

Minister (2k+ posts)
Re: نواز شریف اور عقل سلیم .......... خواجہ عبدالحکیم &amp

in ko jitnay marzi saboot de do ,lekin ye dinein ge nahi Q ye bas apni marzi ki baat suntay hain ,mean bas imran khan ki jhoti tareef[hilar]