مہنگائی پوری دنیا میں ہےکوئی شک نہیں،لیکن مینجمنٹ ہوتی ہے:جاوید چودھری

khan-aaa.jpg


ریلیف پیکج اچھا ہے،لیکن سسٹم کا نہ ہونا خطرناک بات ہے،جاوید چوہدری

جیو نیوز کے پرگروام کیپیٹل ٹاک میں میزبان منیب فاروق نے تجزیہ کار جاوید چوہدری اور سلیم صافی سے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے حوالے سے سوالات پوچھے تبصرے کئے،میزبان نے جاوید چوہدری سے پوچھا کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج کیا ہے ؟

میزبان کے جواب میں جاوید چوہدری نے کہا کہ پیکج تو اچھا ہے، اس قسم کا ریلیف پوری دنیا میں دیا جاتا ہے،سب سے پہلے برازیل میں شروع ہوا تھا،برازیل نے یہ باور کرایا تھا کہ اگر آپ غریب کو نقد رقم دے دیں تو بہت سے معاملات حل ہوجاتے ہیں۔

جاوید چوہدری نے بتایا کہ جب برازیل میں ریلیف پیکج شروع ہوا تو انہوں نے عوام کیلئے کارڈ جاری کردیئے تھے،تاکہ لوگ خود جار خریداری کرسکیں، وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں وہ دو کروڑ خاندان اور تیرہ کروڑ لوگ کون ہیں جو اس ریلیف پیکج سے مستفید ہونگے، کیا آپ نے انہیں کارڈز دے دیئے ہیں؟


جاوید چوہدری نے واضح کیا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں جو افراد اس پیکج سے فائدہ اٹھاسکیں گے ان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے،اس کے بعد کارڈز بنیں گے،اس کے بعد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کارڈ کا استعمال کس طرح کیا جائے،کس جگہ پر یہ کارڈ قابل استعمال ہوگا۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ اس ریلیف پیکج کیلئے پورا ایک سسٹم ہونا چاہئے، وزیراعظم نے اعلان تو کردیا لیکن ابھی نظام کچھ واضح نہیں،اسلئے یہ بڑی خوفناک سی چیز ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن مہنگائی ایک مینجمنٹ ہوتی ہے اگر آپ کے پاس مینجمنٹ ہے تو مہنگائی ، مہنگائی نہیں رہے گی،لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر مہنگائی بڑھتی جائے گی۔

جاوید چوہدری نے واضح کیا کہ کسی بھی معاشرے میں پانچ چیزیں ایسی ہیں جو مہنگائی پیدا کرتی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت،روپے کی قدر میں کمی سے کچھ بھی کرلیں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکتا،دوسرا پیٹرول کیونکہ پیٹرول سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اتار چڑھاؤ مہنگائی کا بڑا سبب ہے۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی لاتا ہے،باہر سے کھانے پینے کی اشیاء منگوانا بھی مہنگائی میں اضافہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک قیمتیں فکسڈ نہیں ہونگی،مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی، مینجمنٹ فیلیر ہے بہت بڑا،حکومت رسد اور طلب پر توجہ دے۔

 

Talisman

MPA (400+ posts)
Main hoon Kala moon Jahavad Choudhry..Khawaahhteen oh Huzzrahatt..Eik duffaaa Eik Mota harami Pig jis Kaa.. naaamm Nawaz kunjur lohaar thaa.