مونس الہیٰ کے دوست عامر سعید راں کو کس نے اٹھایا؟تاحال معلوم نہ ہوسکا

6%D9%85%DB%81%DB%81%D9%86%DB%8C%D8%B3%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D8%B9%D8%B9%D8%AF.jpg

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے و سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک دوست والد سے ملاقات کے بعد سے غائب ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہونے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔

https://twitter.com/x/status/1621769856918896641
مسلم لیگ ق کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج اس کی سالگرہ ہے، اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کے حوالے کر دیں۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو بھی مونس الہٰی نے اپنے ایک دوست کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ تب بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔