
مونس الٰہی کی نجی چینل کے مالک اور اپنے رشتہ دار محسن نقوی پر طنزیہ تنقید۔۔
محسن نقوی 24 نیوز، سٹی 42 سمیت کئی چینلز اور کاروباری اداروں کے مالک ہیں۔ماضی میں محسن نقوی بی بی سی سے وابستہ رہ چکے ہیں لیکن بعد میں انکی قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ یکایک کئی چینلز کے مالک بن گئے۔ کچھ حلقوں نے اسکی وجہ آصف زرداری سے دوستی بتایا۔
محسن نقوی کی وزیراعظم شہبازشریف اور خواجہ آصف کیساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر مونس الٰہی تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے۔ یہ تصویر مبینہ طور پر لندن کی ہے جہاں محسن نقوی نے نوازشریف سے ملاقات کی تھی اور اس تصویر میں محسن نقوی کو خواجہ آصف اور شہبازشریف کیساتھ سیڑھیوں سے اترتے دیکھاجاسکتا ہے۔
محسن نقوی پرویزالٰہی کی بھانجی کے شوہر اور چوہدری سالک کے ہم زلف ہیں اور چوہدری شجاعت اور انکے بیٹے کو پی ڈی ایم اور شہبازحکومت میں لانے میں انکا کردار ہے۔
محسن نقوی کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز انہوں نے آصف زرداری کے ایماء پر توڑ کر سندھ ہاؤس لائے اور بے بہا پیسے کا استعمال کیا۔ان پر یہ الزام بھی ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو توڑنے میں ان کا کردار ہے۔
مونس الٰہی نے محسن نقوی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ وہ آدمی ہے جو کہتا تھا میں زرداری کا بچہ ہوں شہباز شریف کا پارٹنر ہوں اور چوہدریوں کا رشتہ دار ہوں۔ میں فیصلے کروں گا پاکستان کے
https://twitter.com/x/status/1614555555774840832
ماجد نظامی نے تبصرہ دیا کہ ایک سے زائد ٹی وی چینلز کے مالک محسن نقوی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ہم زلف اور چوہدری پرویز الہی کی بھانجی کے شوہر ہیں۔ پی ڈی ایم سے مذاکرات کے باعث چوہدری خاندان میں حالیہ اختلافات میں ان کا نام بھی آتا رہا۔
https://twitter.com/x/status/1614571110573674498
ڈاکٹرارسلان خالد نے لکھا کہ چینل 24 اور سٹی 42 جیسے کئی چینلز کا مالک محسن نقوی . جب تک پاکستان میں سازشیں کرکے حکومتیں بنیں اور گریں گی ان جیسے کرداروں کی عیاشی لگی رہے گی- پاکستان کی سیاست اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور آجکا نوجوان ایسی سازشی سیاست سے نفرت کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1614564206908416001
عنایت الرحمان ایڈوکیٹ نے لکھا کہ 24 نیوز کا مالک محسن نقوی - براہ راست نشریات چلا کر فرقہ_واریت پھیلانے کی دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔
https://twitter.com/x/status/1614567924592697345
مونس الٰہی کے اس ٹویٹ پرمحسن نقوی کے چینل 24 نیوز کے صحافی بر س پرے اور محسن نقوی کے مونس الٰہی پر احسانات کی فہرست گنوادی
مونس الہی جو باپ کو پنجاب کا سب سے بڑاڈاکو سمجھنے والے کی گود میں بیٹھ کرپنجاب کی عوام کے کروڑوں روپے لوٹ کرسپین میں چھپ کر بیٹھا ہے اور یہاں اس کی تیسری امی کو ائرپورٹ پر ایف آئی اے نے روک رکھا ہے اور دوسروں پر جملے کس رہاہے
https://twitter.com/x/status/1614588400446627841
اویس کیانی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وہ شخص ہے جو اپنی محنت سے اوپر آیا،جناب کی طرح سونے کی چمچی منہ میں نہیں تھی۔۔تاریخ میں محسن نقوی کا نام بھی لکھا جائے گا اور ایک لالچی بگڑے بچے کا بھی جس نے اپنے خاندان اور پارٹی کو اپنی ذات کیلیے تباہ کر دیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1614593361247195139
ارشد چوہدری نے جواب دیا کہ چوہدری صاحب جن کوسرکل کر کے آپ نے نشاندہی کی ہے یہ وہی محسن نقوی صاحب لگتے ہیں جنہوں نے مشرف دور کے بعد پنجاب میں آپ اور آپکی فیملی کون لیگ کے جبر سے بچانے کے لیے زرداری صاحب سے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دلوایاتھا تب تو یہی فیصلے کررہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1614598919790419969
رضوان رضی نے تبصرہ کیا کہ محسن نقوی آج کی تاریخ تک چوہدری خاندان کا داماد ہے، مونس یوتھئے نے اپنے بہنوئی کو بھی نہیں بخشا
https://twitter.com/x/status/1614601347453652996
اعظم ملک نے کہا کہ جی 2012 میں جب آپ ایف آئی اے میں سزا بھگت رہے تھے تو انہوں نے ہی اپ کے ابو جی کا پیپلز پارٹی سے اتحاد کروایا تھا۔ اور اپ کی جان بچائی تھی۔ تب یہ وفادار اور دوست تھے اج دشمن ہو گے۔ واہ
https://twitter.com/x/status/1614596657328574466
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moni11hh211.jpg