
معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر منحرف اراکین واپس حکومت کے ساتھ ملے تو ان کے حلقوں کے عوام ان کو بے عزت کہیں اور کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام ان کے کہیں گے کہ اُن لوگوں نے اتنا بےعزت کیا اور تم لوگ واپس حکومت کے ساتھ جا ملے ہو۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے تجزیہ کار و صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی جن علاقوں سے منتخب ہو کر ایوانوں میں پہنچتے ہیں یعنی دیہاتوں کا کلچر یہ ہے کہ جب کوئی کسی کو عوام میں بے عزت کرے تو اگلا بندہ ڈٹ جاتا ہے نا کہ لیٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اگر واپس تحریک انصاف کے پاس چلے گئے تو اپنے حلقے اور عوام ان کو کہیں گے کہ تمہاری انہوں نے اتنی بے عزتی کی ہے اور تم واپس وہیں چلے گئے ہو۔ یہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیہات میں اس شخص کی واہ واہ ہوتی ہے جو ڈٹ جاتا ہے اور اپنی بات پر قائم رہتا ہے اب جو لوگ منحرف ہوئے ہیں ان کے فیصلے کو لوگ سراہ رہے ہیں کہ ڈٹ گئے ہیں اور اپنی بات پر قائم ہیں۔
جبکہ ان کے تجزیے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور فل ٹاس نامی ایک پلیٹ فارم نے ان کے تجزیے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اس سازشی ذہنیت کے عادی شخص کو بتائے حلقے کے منحرف ارکان کو اس بات پر جوتے نہیں ماریں گے کہ تم خان کے پاس واپس چلے گئے ہو۔
کلپ شئیر کرنیوالے سوشل میڈیا صارف نے کہا ہے کہ اس بات پر ضرور ماریں گے کہ ہم سے بلے کے نام پر ووٹ لیا اور جا ملے ہوئے شیر، کتے بلوں سے۔
https://twitter.com/x/status/1507912858386014213
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h11.jpg