ملک میں مہنگائی کا طوفان، مجموعی شرح 29 فیصد سے تجاوز کرگئی

inflation-pakistan-one-aa.jpg


ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے،مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے، ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔


رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا، ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے۔
ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا۔

دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اور شاید یہ وہ جگہ ہے جہاں پہ غریب لوگوں کے لیے ہمیں اواز اٹھانی چاہیے وہ لوگ جن کی سوشل میڈیا تک پہنچنے کی استطاعت نہیں ہے​