ملا عمر ایک بیوقوف اور جاہل بدمعاش ہے۔۔۔۔ کیا کہا !؟!؟ ایک باپردہ مجاہد کی شان میں ایسی گستاخی سن میں ششدر رہ گیا اور عبدالرؤف کو کھا جانے والی نظروں سے گھورا جو کہ معصومیت کی تصویربنا یہی دھرائے چلا جارہا تھا کہ ملا عمر ایک گنوار دیہاتی ہے اور کسی عزت کے قابل نہیں ۔
ابے یہ کیا بکے جا رہا ہے، کہیں تیری عقل تو نہیں سٹیا گئی؟ امیر المومنین تو کسی کے سامنے نہیں آئے تو تجھے یہ جرت کیسے ہوئی کہ بغیر دیکھے بھالے تہمت لگادی؟ کیا پتا ملا عمر کوئی سنہرے بالوں والی دوشیزہ ہو یا پھر کوئی کلین شیو انجینئیر ہو، یا ہوسکتا ہے کہ کسی سسپنس ناول کا کوئی فرضی کردار ہو؟
ارے کون سا امیر اور کہاں کے مومنین ؟ عبدالرؤف تمکنت سے بولا، گیا وہ وقت جب ملا عمر کا طوطی بولتا تھا، اب تو محلے میں ہر طرف البغدادی، البغدادی کی صدائیں ہیں ۔ اور یہ میں نہیں کہہ رہا ، جناب خلیفہ محترم نے آج خود ارشاد فرمایا ہے، کہ ملا عمر ایک دیہاتی پینڈو ہے جو کسی مذہبی اور سیاسی حیثیت کا حقدار نہیں ۔ یہ کہہ کر عبدالرؤف نے البغدادی کا تازہ بیان میرے سامنے پھینک دیا ۔
ہائے اللہ یہ مجاہدین کو کیا ہوگیا ہے، کیا اب یہ آپس میں لڑیں گے؟ میں نے استسفار کیا تو عبدالرؤف چڑ گیا اور کہنے لگا، ارے جس امیرالمومنین کو چودہ برس سے نہیں دیکھا کیا معلوم وہ زندہ بھی ہے یہ نہیں یا پھر پیسے کے عیوض کہیں افغانوں کو خلیفہ البغدادی کے پلے تو نہیں باندھ رہا؟
اچھا اچھا بک بک مت کر ، میں گرجا، افغانوں کو پتا ہے کہ ان کو کیا کرنا ہے تو اپنی فکر کر عبدالرؤف، ابھی کل ہے تیرے ہم نام کمانڈر کو طالبان نے گرفتار کیا ہے، سنا تھا یہ کمانڈر ملا رؤف داعش سے مل گیا تھا ۔ پکڑ لیا مردود کو ۔ جا تو بھی بھاگ جا ۔
:13: اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب عبدالرؤف واقعی یہ جا وہ جا ۔ بڑا ٹیکا تھا طالبان کا
https://www.khaama.com/mullah-omar-is-a-fool-and-illiterate-warlord-al-baghdadi-says-9291

Last edited: