ملا عمر ایک بیوقوف دیہاتی ہے

اداس ساحل

MPA (400+ posts)
ملا عمر ایک بیوقوف اور جاہل بدمعاش ہے۔۔۔۔ کیا کہا !؟!؟ ایک باپردہ مجاہد کی شان میں ایسی گستاخی سن میں ششدر رہ گیا اور عبدالرؤف کو کھا جانے والی نظروں سے گھورا جو کہ معصومیت کی تصویربنا یہی دھرائے چلا جارہا تھا کہ ملا عمر ایک گنوار دیہاتی ہے اور کسی عزت کے قابل نہیں ۔

ابے یہ کیا بکے جا رہا ہے، کہیں تیری عقل تو نہیں سٹیا گئی؟ امیر المومنین تو کسی کے سامنے نہیں آئے تو تجھے یہ جرت کیسے ہوئی کہ بغیر دیکھے بھالے تہمت لگادی؟ کیا پتا ملا عمر کوئی سنہرے بالوں والی دوشیزہ ہو یا پھر کوئی کلین شیو انجینئیر ہو، یا ہوسکتا ہے کہ کسی سسپنس ناول کا کوئی فرضی کردار ہو؟

ارے کون سا امیر اور کہاں کے مومنین ؟ عبدالرؤف تمکنت سے بولا، گیا وہ وقت جب ملا عمر کا طوطی بولتا تھا، اب تو محلے میں ہر طرف البغدادی، البغدادی کی صدائیں ہیں ۔ اور یہ میں نہیں کہہ رہا ، جناب خلیفہ محترم نے آج خود ارشاد فرمایا ہے، کہ ملا عمر ایک دیہاتی پینڈو ہے جو کسی مذہبی اور سیاسی حیثیت کا حقدار نہیں ۔ یہ کہہ کر عبدالرؤف نے البغدادی کا تازہ بیان میرے سامنے پھینک دیا ۔

ہائے اللہ یہ مجاہدین کو کیا ہوگیا ہے، کیا اب یہ آپس میں لڑیں گے؟ میں نے استسفار کیا تو عبدالرؤف چڑ گیا اور کہنے لگا، ارے جس امیرالمومنین کو چودہ برس سے نہیں دیکھا کیا معلوم وہ زندہ بھی ہے یہ نہیں یا پھر پیسے کے عیوض کہیں افغانوں کو خلیفہ البغدادی کے پلے تو نہیں باندھ رہا؟

اچھا اچھا بک بک مت کر ، میں گرجا، افغانوں کو پتا ہے کہ ان کو کیا کرنا ہے تو اپنی فکر کر عبدالرؤف، ابھی کل ہے تیرے ہم نام کمانڈر کو طالبان نے گرفتار کیا ہے، سنا تھا یہ کمانڈر ملا رؤف داعش سے مل گیا تھا ۔ پکڑ لیا مردود کو ۔ جا تو بھی بھاگ جا ۔

:13: اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب عبدالرؤف واقعی یہ جا وہ جا ۔ بڑا ٹیکا تھا طالبان کا

https://www.khaama.com/mullah-omar-is-a-fool-and-illiterate-warlord-al-baghdadi-says-9291
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سعودیہ نے بڑی سفارش کر امریکہ سے مین پیڈ بغدادی جہادیوں کو دلواۓ

اب یہ انہی کے خلاف استمعال ہونے جا رہے ہیں

یہ قوم اس کتے کی طرح بن گئی ہے جو اپنی ہی دم کا دشمن ہوتا ہے

آپس میں ایک دوسرے کو کاٹتے ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ملا عمر دیہاتی ہے، یہی سوچ کر اسے روس کے خلاف جہاد حریت کرنے والے مجاہدین کے مقابلے میں کھڑا کیا گیا کے اسے پڑھے لکھے لوگوں کے مقابلے میں ہینڈل کرنا آسان ہو گا. لیکن بازی الٹی پڑ گئی. زندہ ہیں یا مر گئے ڈھونڈنے والے چودہ سال سے رسوا ہیں اور سر جھکائے واپس جا رہے ہیں

......ہارے ہوئے ملک نے عوام کو کارکردگی دیکھانے کے لئے سرحد کے اس پار کسی کمپاونڈ میں ڈھونڈ لیا تو
 
Last edited:

Khuram Shehzad Jafri

Minister (2k+ posts)
افغانستان ایک واحد ملک ہے جہاں کبھی بھی امن نہیں رہا ، شاہد یہی وجہ کے وہاں کی عوام ہر وقت کسی نہ کسی مسیحا کی تلاش میں رہتی ہے اور آخر میں وہ مسیحا ان کو اور مصبیت میں ڈال جاتا ہے
 
muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
افغانستان ایک واحد ملک ہے جہاں کبھی بھی امن نہیں رہا ، شاہد یہی وجہ کے وہاں کی عوام ہر وقت کسی نہ کسی مسیحا کی تلاش میں رہتی ہے اور آخر میں وہ مسیحا ان کو اور مصبیت میں ڈال جاتا ہے

بہت اچھے بیٹا کب سے غائب ہو اگر ڈائریکٹ نہیں تو وائبر تو ہے ہی رابطہ کرو فورن
 
muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
ملا عمر دیہاتی ہے، یہی سوچ کا اسے روس کے خلاف جہاد حریت کرنے والے مجاہدین کے مقابلے میں کھڑا کیا گیا کے اسے پڑھے لکھے لوگوں کے مقابلے میں ہینڈل کرنا آسان ہو گا. لیکن بازی الٹی پڑ گئی. زندہ ہیں یا مر گئے ڈھونڈنے والے چودہ سال سے رسوا ہیں اور سر جھکائے واپس جا رہے ہیں

......ہارے ہوئے ملک نے عوام کو کارکردگی دیکھانے کے لئے سرحد کے اس پار کسی کمپاونڈ میں ڈھونڈ لیا تو

رسوا نہیں ہیں سرخرو ہیں جو لوگ چودہ سو سالوں سے جن کے پیچھے ہیں وہ پتا نہیں کون سی تہ میں بھگت رہے ہوں گے اور کوستے بھی ہوں گے کے اسی تے نیں سی آکھیا
;)
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
افغانستان ایک واحد ملک ہے جہاں کبھی بھی امن نہیں رہا ، شاہد یہی وجہ کے وہاں کی عوام ہر وقت کسی نہ کسی مسیحا کی تلاش میں رہتی ہے اور آخر میں وہ مسیحا ان کو اور مصبیت میں ڈال جاتا ہے

رسوا نہیں ہیں سرخرو ہیں جو لوگ چودہ سو سالوں سے جن کے پیچھے ہیں وہ پتا نہیں کون سی تہ میں بھگت رہے ہوں گے اور کوستے بھی ہوں گے کے اسی تے نیں سی آکھیا
;)
کوئی والی وارث نا جان کر ہر کوئی ادھر ہی کا رخ کرتا ہے. ہوتا ہوئی ہے جو تاریخ بتاتی ہے. اللہ کی قدرت ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بلکل اللہ کی ہی قدرت ہے پر ایسا کیوں ہے کے جو اپنے زمانے کے رسوا اور زانی شرابی قاتل ہی آپ کے رہنما ہوتے ہیں ؟
آپ کے کہہ دیا میں نے مان لیا، پھر ملیں گے
 
Khuram Shehzad Jafri

Minister (2k+ posts)
کوئی والی وارث نا جان کر ہر کوئی ادھر ہی کا رخ کرتا ہے. ہوتا ہوئی ہے جو تاریخ بتاتی ہے. اللہ کی قدرت ہے

اپ سہی کہ رہے ہو ، لیکن وہاں کی عوام کو ہر کوئی استعمال کر جاتا ہے ، انھیں اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل عزیز نہیں یا پھر ہم غلط سائیڈ سے دیکھ رہے ہیں

ہر ملک کے خلاف کچھ دشمن طاقتیں کام کرتی ہوتی ہیں ، لیکن ملک ٹیب تک مظبوط ہوتا ہے جب تک وہاں کی عوام ملک کے ساتھ ہو ، جب اوم اکھٹی نہ رہے پھر ملک بس نام کا ہوتا ہے
 
Khuram Shehzad Jafri

Minister (2k+ posts)
بہت اچھے بیٹا کب سے غائب ہو اگر ڈائریکٹ نہیں تو وائبر تو ہے ہی رابطہ کرو فورن

کچھ دنوں تک اپ سے بات کرتا ہوں وائبر پر ، فلحال تو میرے فون میں صرف کال اور میسج کی سہولت میسر
ہے

:p​
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اپ سہی کہ رہے ہو ، لیکن وہاں کی عوام کو ہر کوئی استعمال کر جاتا ہے ، انھیں اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل عزیز نہیں یا پھر ہم غلط سائیڈ سے دیکھ رہے ہیں

ہر ملک کے خلاف کچھ دشمن طاقتیں کام کرتی ہوتی ہیں ، لیکن ملک ٹیب تک مظبوط ہوتا ہے جب تک وہاں کی عوام ملک کے ساتھ ہو ، جب اوم اکھٹی نہ رہے پھر ملک بس نام کا ہوتا ہے
ملک چاہے نام کا ہے لیکن غاصبوں کا کام پورا کرتا ہے