
کیوبا کے سفیر نے امریکی پابندیوں کے باوجود ڈٹے رہنے سے متعلق ٹوئٹ کیا اور اپنے ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے اعداوشمار بھی جاری کر دیئے۔
پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر زینور کیرو نے کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے جمع ہونے والے نقصانات 150 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں۔ روزانہ 12 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ، ہر ماہ 365 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ۔
انہوں نے بتایا کہ پابندیاں ہماری معیشت کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، لیکن وہ ہمیں گھٹنوں تک نہیں لا سکتیں۔ ہم نہیں جھکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1518946993908985858
غیر ملکی سفیر کو اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانی عوام نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے دوبارہ کہا کہ کچھ ہی گھنٹوں میں ملنے والے یکجہتی کے زبردست اظہار کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے میں ہر پیغام کا جواب نہیں دے سکتا، لیکن میں ان سب کی قدر کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1518812616105369600
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پاکستان کو 16 سال سے اپنے دل میں رکھا ہوا ہے اور میرے پاس ایسا کرنے کی زیادہ سے زیادہ وجوہات ہیں۔
کیوبا کی تاریخ پر دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کو زینور کیرو نے مشورہ دیا کہ وہ ممتاز ہسپانوی ماہر تعلیم ایناشیو ریمونٹ کی کتاب مائی لائف پڑھیں جس میں انہوں نے فیڈل کاسترو کے ساتھ اپنے گزرے 100 گھنٹوں سے متعلق لکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cuba-and-usa-kk.jpg