
اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیر زادہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب حکومت ان سمیت دیگر چند اینکر پرسنز کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عدیل راجہ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں معید پیر زادہ انکشاف کرتے ہیں کہ اسلام آباد کے ایک سرکاری محکمے سے خبر نکلی ہے کہ ارشد شریف، عمران خان ریاض اور معید پیر زادہ کو سیدھا کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513766051175145472
ڈاکٹر معید پیر زادہ نے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا پر چلنے والی خبروں کا تو کوئی مسئلہ نہیں البتہ ان لوگوں کو ہمارے وی لاگز اور ٹوئٹر پر کہ جانے والی تنقید سے مسئلہ ہے۔
انہوں نے شدید کرب کی سی صورتحال میں اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہیں سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان اینکرز کے خلاف کچھ ڈھونڈا جائے اور ان کو سیدھا کیا جائے ابھی یہ خبر مصدقہ تو نہیں بہرحال یہ خبر ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ابھی دیکھ رہے ہیں کہ اس سے متعلق کیا کر سکتے ہیں کیونکہ جب کچھ ہوگا پھر ہی تو اس پر ایکشن بھی لیا جا سکے گا۔ مگر ہم تیار ہیں کیونکہ اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہنا ہے تو اس کی یہ قیمت تو ادا کرنا ہو گی۔
معید پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ابھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ ہمارے لیے کیا حالات پیدا کرتے ہیں پھر اسی حساب سے اگلا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1anchorskarwai.jpg