
بھارت میں سکھوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے پنجابی گلوکار اور کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے علاقے مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم ملزمان نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فارئرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
تشویش ناک حالت میں انہیں مانسا کے سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔
خیال رہے کہ سدھو موسے والا کا قتل اس وقت ہوا جب ایک روز قبل عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افرادکو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی تھی ۔
سدھو موسے والا نے رواں سال عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا مگر انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے 63ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا گلوکاری و سیاست کے ساتھ ساتھ بھارتی سکھوں کی بھی ایک متحرک آواز تھی، انہوں نے سکھوں اور کسانوں کی تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6sidumossewala.jpg
Last edited: