
سینیٹر افنان اللہ کا لوہا مارکیٹ سے ایک مشکوک بیگ سے 15 ہینڈ گرنیڈ ملنے کا دعویٰ۔۔۔ لاہور پولیس نے سینیٹرافنان اللہ کے دعوے کو افواہ قراردیدیا
سینیٹر افنان اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع یہ کنفرم کر رہے ہیں کہ لوہا مارکٹ قریب فوجی کانٹا، مسری،لاہور میں ایک مشکوک بیگ ملا ہے جس میں ۱۵ ہینڈ گرینڈ تھے۔ اس پر تحقیقات چل رہی ہیں اور ڈالفن فورس نے بیگ کو ریکوور کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ ایک 15 کال پر اطلاع ملنے کے بعد ریکور ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586267878026006528
لاہور پولیس نے سینیٹر افنان اللہ کے ااس دعوے کو افواہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکریپ مارکیٹ میں بے شمار ناکارہ اشیا لوہا پگھلانے کے لئے لائی جاتی ہیں جو ایک روٹین کی بات ہے،مشکوک بیگ ملنے والی بات افواہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586293005832622080
پولیس پولیس نے مزید وضاحت دی کہ سکریپ مال میں ناکارہ فلیشر شیل آئے،جو مزید کاروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیئے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afnan11h1h.jpg