سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا،عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی،آرٹیکل دو سو پینتالیس کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی،
ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا پندرہ نومبر تک سیاست آرپار ہوجائے گی۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید لکھا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔ مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا۔ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔ مفتاح مفت میں مارا گیا۔