
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1611439601855434765
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئزر لینڈ کے شہر جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔ وفاقی وزہر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ، مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔‘
https://twitter.com/x/status/1611403518879096834
انہوں نے بتایا کہ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
یاد رہے کہ چار جنوری کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawaz-opttt.jpg