
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے بتایا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اونگزیب لندن میں ہراساں کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کرنا نہیں چاہتیں، رانا ثنا کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ مریم ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔
رانا ثنا اللہ نے بیان میں بتایا کہ لندن کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور بدتمیزی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا تھا، وزارتِ داخلہ حکام نے کہا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں سے متعلق کہا کہ کسی شخص کے ناروا رویے پر اس کا شناختی کارڈ بلاک ہوسکتا ہے اور نہ پاسپورٹ۔
برطانیہ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی تردید کر دی گئی،دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔