مذہب' سزا' خوف' تسخیر

Absent Mind

MPA (400+ posts)
شکریہ

آپ یہ بتاینے کہ اگر سائنس آپ کے سوال کا جواب نہیں دے سکتی ابھی تو کیا اسکا
مطلب ہے کہ آپ انتظار اور تحقیق کی بجائے سیدھا کوئی تخیلاتی طاقت' کوئی خدا
کوئی رام وشنو' کوئی گاڑ' اور کوئی زییس ڈھونڈ لیں گے ؟

یہ کونسی عقلمندی ہے- کونسی لوجک ہے؟ کیا یہ مناسب بات ہے

آپ کی اس بات کا جواب سٹیفن ہاکنگ نے بھی دیا ہوا ہے-بہت عرصہ پہلے کی بات ہے اب صحیح
طور پر یاد نہیں اس لئے بیان میں غلطی کی ذمہ داری نہیں لیتا- تاہم سوال اور جواب کم و بیش یہی
تھے-
ایک عیسائی نے پوچھا کہ زمین کس نے بنائی' کائنات کس نے بنائی' مجھے کس نے بنایا' اسکا جواب دیں
تو سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ سائنس اسکا جواب ڈھونڈھ رہی ہے
اس پر وہ صاحب بولے تو ٹھیک ہے جناب جب تک سائنس ان سوالوں کا جواب نہیں ڈھونڈھ لیتی- میں
ایک عیسائی رہنا ہی پسند کروں گا
اس پر سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ اگر سب لوگ یہی راستہ چنتے تو کوئی تحقیق ہوتی ہی نہیں- کچھ لوگوں
نے مذہب کی طے شدہ باتوں کو چیلنج کیا- جستجو کی- تحقیق کی- اور آگے بڑھے- اس درجے تک کہ
مذہب کا بیشتر حصہ جھوٹ ثابت ہو گیا- اگر سب لوگ یہی کہتے کہ جب تک کچھ ثابت نہیں ہوتا ہم اہل مذہب
ہی رہیں گی اور کہانیوں پہ یقین کرتے رہیں گے تو یہ تحقیق کرتا ہی کون؟ سائنس وجود میں آتی ہی کیسے
تو یہ مناسب طرز عمل نہیں

آپ کی بات کا ایک اور طرح سے بھی جواب دیا جا سکتا ہے- اسے اس طرح سے سوچئے
آپ سے کوئی کہتا ہے کہ یہ آم میٹھے ہیں لے لیں- آپ لیتے ہیں تو کھٹے نکلتے ہیں- پھر وہ شخص
آپ سے کہتا ہے کہ یہ سیب میٹھے ہیں لے لیں- آپ لیتے ہیں تو وہ بھی کھاتے نکلتے ہیں- پھر وہ شخص
آپ نے کہتا ہے کہ یہ تربوز میٹھے ہیں لے لیں- تو کیا آپ اس کی بات پہ شک کرنا نہیں شروع ہو جائیں
گے؟ کیا آپ دھوکہ کھاتے رہنا پسند کریں گے؟
ایسے ہی مذاہب عالم کی بیشتر باتیں جھوٹی ثابت ہو چکی- آپ کہیں گے تو اس پہ ایک تحریر لکھ دوں گا
کہاں ہے آسمان؟ کہاں ہے جنّت؟ کہاں ہے جہنم؟ ہم لوگ تو ڈھونڈ رہے ہیں کہیں مل ہی نہیں رہیں- کہاں ہیں
جن؟ جن اور بھوت کا ذکر تو "مقدس" کتابوں میں بھی آیا ہے نا- اور یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے جس پہ غصہ کے
ساتھ ساتھ ہنسی بھی آتی ہے- اس کائنات میں نہ کوئی جن ہے اور نہ بھوت-
جن کتابوں میں جن بھوت کی کہانیاں ہیں میں ان کتابوں کے باقی حصوں کو کیسے سچ مان لوں؟ اگر ایک حصہ
یا ایک لائن بھی غلط ہے- جھوٹ ہے تو میرے لئے تو وہ کتاب کم از کم "الہامی" تو نہ رہی

میرے دوست
سوال یہ نہیں کہ سائنس کیا ہر ہر سوال کا جواب دے سکتی ہے یا نہیں- سوال یہ ہے کہ جتنا سائنس نے
ابھی تک ہمیں بتایا ہے کیا وہ کافی نہیں کہ مذہب پہ کم از کم آنکھیں بند کر کے یقین نہ کیا جائے

میں سمجھتا ہوں آپ ابھی بھی میری بات کو درست طریقے سے سمجھ نہیں پائے. اور یہ سائینس کو فالو کرنے والوں کی سب سے کامن غلطی ہے. میرے دوست میں یہاں کیوں ہوں یا میرا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ یہ سائینس کا سوال ہی نہیں ہے آپ اس پر غور کیجیے. سائنس مادی اشیاء سے بحث کرتی ہے. مذہب مابعدالطبعیتی معاملات میں راہنمائی کے لیے ہے. یہ بالکل سیدھی سی بات ہے کہ مذہب آپ کو بس یہ کہتا ہے کہ تمہیں جوزندگی ملی ہے اس کا ایک دن حساب ہوگااور عقل اس کو قبول کرتی ہے . ساینس فطرت کے بنائے قوانین کے علم کو جاننے کا نام ہے. اللہ نے انسان کو یہ ذہن عطا کیا ہے کہ وہ اس کو استعمال کرتے ہوئے ان علوم کو دریافت کرے اور انسانی زندگی میں آسانیاں لائے.اب بتائیے کہاں دونوں چیزیں ایک دوسرے کے مقابل آتی ہیں؟ مجھے اس کا جواب ڈھونڈنے کے لیے کون سے ساینسی انکشاف کی ضرورت ہے کہ میں یہاں کیوں ہوں؟ یہ کہنا کہ ساینس ابھی اس کا جواب نہیں رکھتی حقیقت سے فراراور ساینس کی انسلٹ ہے. یہ اس کا شعبہ ہی نہیں. براہ کرم اس پر تھوڑا غور کیجیے
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)

انجام تو فنا ہی ہے مگر زندگی جو آپ نے گزاری کیا وہ جانوروں والی گزاری؟

اگر تو ایسا ہی کیا تو صد افسوس

اور اگر آپ نے ایک باشعور اور آگہی کی تگ و دو والی زندگی گزاری تو پھر آپ جانوروں سے ممتاز ہیں

کوئی جانور مریخ تک پہنچا یا کس جانور نے کوئی کتاب لکھی؟

پھر یہ بھی تو محض آپ کا مفروضہ ہے نا کہ مرنے کے بعد بھی کوئی زندگی ہے- قیاس ہے نہ؟
یہ بھی تو خوش عقیدگی کے سوا کچھ نہیں

میں جانوروں سے ممتاز ہوں؟ کس کی نظر میں؟ ان کی نظر میں جن کے لیے میں نے تگ و دو کی؟ مرنے کے بعد ان سب کی نظر میں اچھا ہونا مجھے کیا فائدہ دے گ؟ میں نے کبھی دوبارہ انھی لوگوں سے ملنا نہیں ان کو کبھی دیکھنا نہیں تو زندہ رہتے ہوئے میں انکی بہتری کے لیے مرتا رہوں کیوں؟؟؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (سورة آل عمران3: 175)
یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے۔ تم ان سے نہ ڈرو ۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو۔
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللَّهِ وَلَئِنْ جَاءَ نَصْرٌ مِنْ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِينَ (سورة العنكبوت29: 10)
اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں کوئی ایذا پہچےتو وہ لوگوں کی ایذا کو یوں سمجھتے ہیں جیسے وہ اللہ کا عذاب ہو۔

ہاں تو الله سے ویسے ہی ڈریں نہ جیسے کے ڈرنے کا حق ہے ....جیسے اپنے والدین سے بھی ڈرتے ہیں ...یعنی ان کی خفگی سے ڈرتے ہیں ...اور ان سے بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں ........الله سے محبت کرنے کا کوئی نہیں کہتا ..صرف ڈراتے ہیں ....
اس آیت سے تو یہ مراد ہے کہ مجھے کسی اور سے نہیں ڈرنا سوائے اللہ کے ..صرف اسے خفا نہیں کرنا ...
 
Sohraab

نادان جی آپ کی خواھش پوری ہو گئی ہے . لاہکس ڈس لاہکس کا پرانا فارمیٹ بحال ہو گیا ہے
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)

پھر یہ بھی تو محض آپ کا مفروضہ ہے نا کہ مرنے کے بعد بھی کوئی زندگی ہے- قیاس ہے نہ؟
یہ بھی تو خوش عقیدگی کے سوا کچھ نہیں

اتی چنتا کیوں کرت ہو یوزر میاں. مرنا تو ترت سبھی کو ہے نہ بس کچھ ہی سالوں میں حق سچ یوں واضح ہو جاے جیسے کے ہماری خوش عقیدگی

چنتا نہ کرو مہراج
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
شکریہ

کم و بیش یہی سوال ابسنٹ ما ئنڈ نے اٹھائے تھے- انہیں جو جواب دیا وہی آپ کی سہولت کے لئے
پیسٹ کر رہا ہوں

آپ یہ بتاینے کہ اگر سائنس آپ کے سوال کا جواب نہیں دے سکتی ابھی تو کیا اسکا
مطلب ہے کہ آپ انتظار اور تحقیق کی بجائے سیدھا کوئی تخیلاتی طاقت' کوئی خدا
کوئی رام وشنو' کوئی گاڑ' اور کوئی زییس ڈھونڈ لیں گے ؟

یہ کونسی عقلمندی ہے- کونسی لوجک ہے؟ کیا یہ مناسب بات ہے

آپ کی اس بات کا جواب سٹیفن ہاکنگ نے بھی دیا ہوا ہے-بہت عرصہ پہلے کی بات ہے اب صحیح
طور پر یاد نہیں اس لئے بیان میں غلطی کی ذمہ داری نہیں لیتا- تاہم سوال اور جواب کم و بیش یہی
تھے-
ایک عیسائی نے پوچھا کہ زمین کس نے بنائی' کائنات کس نے بنائی' مجھے کس نے بنایا' اسکا جواب دیں
تو سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ سائنس اسکا جواب ڈھونڈھ رہی ہے
اس پر وہ صاحب بولے تو ٹھیک ہے جناب جب تک سائنس ان سوالوں کا جواب نہیں ڈھونڈھ لیتی- میں
ایک عیسائی رہنا ہی پسند کروں گا
اس پر سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ اگر سب لوگ یہی راستہ چنتے تو کوئی تحقیق ہوتی ہی نہیں- کچھ لوگوں
نے مذہب کی طے شدہ باتوں کو چیلنج کیا- جستجو کی- تحقیق کی- اور آگے بڑھے- اس درجے تک کہ
مذہب کا بیشتر حصہ جھوٹ ثابت ہو گیا- اگر سب لوگ یہی کہتے کہ جب تک کچھ ثابت نہیں ہوتا ہم اہل مذہب
ہی رہیں گی اور کہانیوں پہ یقین کرتے رہیں گے تو یہ تحقیق کرتا ہی کون؟ سائنس وجود میں آتی ہی کیسے
تو یہ مناسب طرز عمل نہیں

آپ کی بات کا ایک اور طرح سے بھی جواب دیا جا سکتا ہے- اسے اس طرح سے سوچئے
آپ سے کوئی کہتا ہے کہ یہ آم میٹھے ہیں لے لیں- آپ لیتے ہیں تو کھٹے نکلتے ہیں- پھر وہ شخص
آپ سے کہتا ہے کہ یہ سیب میٹھے ہیں لے لیں- آپ لیتے ہیں تو وہ بھی کھاتے نکلتے ہیں- پھر وہ شخص
آپ نے کہتا ہے کہ یہ تربوز میٹھے ہیں لے لیں- تو کیا آپ اس کی بات پہ شک کرنا نہیں شروع ہو جائیں
گے؟ کیا آپ دھوکہ کھاتے رہنا پسند کریں گے؟
ایسے ہی مذاہب عالم کی بیشتر باتیں جھوٹی ثابت ہو چکی- آپ کہیں گے تو اس پہ ایک تحریر لکھ دوں گا
کہاں ہے آسمان؟ کہاں ہے جنّت؟ کہاں ہے جہنم؟ ہم لوگ تو ڈھونڈ رہے ہیں کہیں مل ہی نہیں رہیں- کہاں ہیں
جن؟ جن اور بھوت کا ذکر تو "مقدس" کتابوں میں بھی آیا ہے نا- اور یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے جس پہ غصہ کے
ساتھ ساتھ ہنسی بھی آتی ہے- اس کائنات میں نہ کوئی جن ہے اور نہ بھوت-
جن کتابوں میں جن بھوت کی کہانیاں ہیں میں ان کتابوں کے باقی حصوں کو کیسے سچ مان لوں؟ اگر ایک حصہ
یا ایک لائن بھی غلط ہے- جھوٹ ہے تو میرے لئے تو وہ کتاب کم از کم "الہامی" تو نہ رہی

میرے دوست
سوال یہ نہیں کہ سائنس کیا ہر ہر سوال کا جواب دے سکتی ہے یا نہیں- سوال یہ ہے کہ جتنا سائنس نے
ابھی تک ہمیں بتایا ہے کیا وہ کافی نہیں کہ مذہب پہ کم از کم آنکھیں بند کر کے یقین نہ کیا جائے

آپ مختلف مذاہب کے سچ جھوٹ پر بحث کرسکتے ہیں مگر ایک بات پر سارے مذاہب متفق ہیں وہ یہ کہ کوئی طاقت ہے جس نے اس دنیا کو بنایا ہے اور یہ ایک سیٹ نظام کے تحت چل رہی ہے۔ ۔ اتنا تو سائنس بھی مانتی ہے کہ کوئی بھی شئے خود بخود وجود میں نہیں آتی۔ کوئی بنانے والا ضرورہوتا ہے۔ ۔
ہر ایک کا مذہب کو دیکھنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے آپ کی نظر میں شاید مذہب ۔ کتاب، اللہ ایک ماورائی چیزیں بنا دی گئی ہیں۔ ۔آپ سمجھتے ہیں بھوت پریت ایک خیالی باتیں ہیں کہانیاں ہیں۔ ۔ جب تک مائیکروسکوپ ایجاد نہیں ہوا تھا تب تک مائیکرواورگنزم کا سو کالڈ کوئی وجود نہیں تھا۔ کیونکہ کوئی پروف نہیں تھا کہ آیا اتنی چھوٹی مخلوق ہے بھی یا نہیں۔ صرف تھیوری تھی ۔ان سے ہونے والی بیماریاں یا ان کے فوائد وغیرہ کا بھی پتہ نہیں تھا ۔ لیکن جیسے ہی مائیکروسکوپ ایجاد ہوا ایک نئی دنیا وجود میں آگئی۔ ۔ ایسی بیماریاں جسے مقدس کتابوں میں طاعون، عذاب، وبا، قہر وغیرہ سے پکارا گیا تھا سب کے علاج دریافت ہونے لگے۔ ۔اسی طرح ایک نا ایک دن سائنس دوسری خدائی مخلوق کو بھی ڈھونڈ نکالے گی۔ پھر ایک نئی دنیا سامنے آئے گی۔ ۔ ۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ سائنس ایک ٹول ہے۔ جو اللہ کی بنائی ہوئی کائنات کو تسخیر کرنے کا ذریعہ ہے اس ذریعے سے خدا کی ذات کو پہچانا جاسکتا ہے ناکہ تھوڑا علم آگیا تو اللہ کی ذات کو ہی ہونے نا ہونے کا چیلنج بنا دیا۔ ۔
اسٹیفن ہاکنگ کی سائنس اتنی ہی تھی کہ اس کے دماغ کی باتوں کو الفاظ میں پیش کرتی تھی ورنہ ساری سائنس کے باوجود وہ اپنی انگلی تک نہیں ہلا سکتا تھا۔ ۔ ۔۔ ۔
آپ کہہ رہے ہیں جب تک سائنس جواب نہیں لاتی ہم کیوں کوئی ماورائی خدا بنالیں۔ میں کہتی ہوں جب تک خدا نہیں ملتا تب تک آپ اس کی تخلیقات پر ہی غور کرلیں۔ ۔ ۔ویسے آپ کہہ رہے ہیں ایک نا ایک دن سائنس ضرور ہمارے ہونے کا مقصد جان لے گی۔ ۔ ۔آپ فیوچر میں مت جائیں آپ ماضی پر ہی غور کرلیں۔ ۔ انسان کی ابتداء پر ہی غور کرلیں۔ ۔ کیوں ہمیں ہی عقل و شعور دیا گیا۔ ۔ ۔ہزاروں لاکھوں سالوں سے دوسرے جانور اسی طرح رہ رہے ہیں اگر کچھ بدلا بھی ہوگا تو فزیکل فیچر، مگر کون سا جانور منٹلی بدلا۔ ۔ اسے سوچنے سمجھنے کا شعور آیا۔ ۔ ۔آخر انسان ہی کیوں؟۔ ۔ ۔دوسرا تصور کریں انسان ابتداء سے کسی بھی قسم کی ہدایت مذہب کے بغیر ہوتا تو آج کیسا ہوتا۔ ۔ وہ کیسے صحیح اور غلط میں فرق کرتا، کون سے قواعد اور ضوابط کے مطابق زندگی بسر کرتا؟ جب کہ کوئی دوسری باشعور مخلوق بھی نہیں تھی گائڈنس کے لئے۔ ۔ ۔
مطلب آج وہ انسان کیسا ہوتا، کیا سائنس کا وجود ہوتا؟

مجھے دوسرے مذہب کی معلومات زیادہ نہیں ہے۔ ۔ مگر ہمارا قران کہیں سے ماورائی نہیں ہے۔ ۔ بلکہ اللہ تعالی نے اپنے رسول کو جگہ جگہ قرآن میں کہا اگر لوگ معجزہ چاہتے ہیں یا اگر خدا کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا کچھ ممکن نہیں ہے۔ بلکہ یہاں تک کہا کہ ایسے لوگوں کو اگر معجزہ دکھا بھی دیا جائے تب بھی وہ اسے جادو کہہ کر ریجیکٹ کردیں گے۔ ۔ ۔اللہ نے اپنے رسول کو ایک جگہ یہ بھی کہا کہ آپ کہہ دیں کہ غیب کا علم بھی اللہ ہی جانتا ہے اور آپ تو صرف رسول ہیں جو وحی کے ذریعے اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنجا رہے ہیں۔ ۔ ۔
اس سب میں مجھے تو کہیں بھی ماورائی باتیں نظر نہیں آتیں۔ ۔

آپ قائل ہوئے یا نہیں مگر میری بحث یہاں ختم ہوئی۔ ۔
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
دیکھا یہ ہی گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ سائنس پڑھ جاتے ہیں وہ خالق کے منکر ہو جاتے ہیں ..ان کی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ سائنس کو خالق کے دو بدو لا کھڑا کر دیتے ہیں ..حالانکہ سائنس تو خالق کو پہچاننے کا ٹول ہے .....

تھینک یو سو مچ ۔۔ میں نے یہ پوسٹ نہیں پڑھی تھی ۔ ۔ آپ نے تو میری اوپر اتنی لمبی پوسٹ کو کوزے میں ہی بند کردیا۔ ۔ ۔

:biggthumpup:
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
اتی چنتا کیوں کرت ہو یوزر میاں. مرنا تو ترت سبھی کو ہے نہ بس کچھ ہی سالوں میں حق سچ یوں واضح ہو جاے جیسے کے ہماری خوش عقیدگی

چنتا نہ کرو مہراج

یہ کوئی سادھو سنتو مہاراج نہیں ہیں۔ ۔ بلکہ ایسے سارے لوگوں سے کھار کھائے بیٹھے ہیں۔ ۔ ۔
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
یہ کوئی سادھو سنتو مہاراج نہیں ہیں۔ ۔ بلکہ ایسے سارے لوگوں سے کھار کھائے بیٹھے ہیں۔ ۔ ۔

ان کو ہم خوب جانت ہیں، اور خار انہیں لوگوں سے نہی
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
پھر تو آپ کے گیان کی جئے ہو۔ ۔ ۔ ہم تو انہیں جانتے ہی نہیں ہیں۔ ۔ ۔

اجی کہاں ہم کہاں گیان، ان سے چونچ لڑا کے ان من میں بسی اشاؤں کا ادرک ہوا ورنہ ہم ٹھہرے سادھو نہ تین میں نہ تیراں میں
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
اجی کہاں ہم کہاں گیان، ان سے چونچ لڑا کے ان من میں بسی اشاؤں کا ادرک ہوا ورنہ ہم ٹھہرے سادھو نہ تین میں نہ تیراں میں

نہیں جی آپ تو انتر یامی ہیں، اور سادھو نہ تین میں ہوتے ہیں نا تیرہ میں بلکہ مندر میں ہوتے ہیں۔ ۔ ۔
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
نہیں جی آپ تو انتر یامی ہیں، اور سادھو نہ تین میں ہوتے ہیں نا تیرہ میں بلکہ مندر میں ہوتے ہیں۔ ۔ ۔

وہ مندر میں ہوتے ھوے بھی نہ تین میں نہ تیراں میں

اور امی کہتی ہیں جو کہتا ہے وو خود ہوتا ہے !!!!!! ہاں جی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

آپ مختلف مذاہب کے سچ جھوٹ پر بحث کرسکتے ہیں مگر ایک بات پر سارے مذاہب متفق ہیں وہ یہ کہ کوئی طاقت ہے جس نے اس دنیا کو بنایا ہے اور یہ ایک سیٹ نظام کے تحت چل رہی ہے۔ ۔ اتنا تو سائنس بھی مانتی ہے کہ کوئی بھی شئے خود بخود وجود میں نہیں آتی۔ کوئی بنانے والا ضرورہوتا ہے۔ ۔
ہر ایک کا مذہب کو دیکھنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے آپ کی نظر میں شاید مذہب ۔ کتاب، اللہ ایک ماورائی چیزیں بنا دی گئی ہیں۔ ۔آپ سمجھتے ہیں بھوت پریت ایک خیالی باتیں ہیں کہانیاں ہیں۔ ۔ جب تک مائیکروسکوپ ایجاد نہیں ہوا تھا تب تک مائیکرواورگنزم کا سو کالڈ کوئی وجود نہیں تھا۔ کیونکہ کوئی پروف نہیں تھا کہ آیا اتنی چھوٹی مخلوق ہے بھی یا نہیں۔ صرف تھیوری تھی ۔ان سے ہونے والی بیماریاں یا ان کے فوائد وغیرہ کا بھی پتہ نہیں تھا ۔ لیکن جیسے ہی مائیکروسکوپ ایجاد ہوا ایک نئی دنیا وجود میں آگئی۔ ۔ ایسی بیماریاں جسے مقدس کتابوں میں طاعون، عذاب، وبا، قہر وغیرہ سے پکارا گیا تھا سب کے علاج دریافت ہونے لگے۔ ۔اسی طرح ایک نا ایک دن سائنس دوسری خدائی مخلوق کو بھی ڈھونڈ نکالے گی۔ پھر ایک نئی دنیا سامنے آئے گی۔ ۔ ۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ سائنس ایک ٹول ہے۔ جو اللہ کی بنائی ہوئی کائنات کو تسخیر کرنے کا ذریعہ ہے اس ذریعے سے خدا کی ذات کو پہچانا جاسکتا ہے ناکہ تھوڑا علم آگیا تو اللہ کی ذات کو ہی ہونے نا ہونے کا چیلنج بنا دیا۔ ۔
اسٹیفن ہاکنگ کی سائنس اتنی ہی تھی کہ اس کے دماغ کی باتوں کو الفاظ میں پیش کرتی تھی ورنہ ساری سائنس کے باوجود وہ اپنی انگلی تک نہیں ہلا سکتا تھا۔ ۔ ۔۔ ۔
آپ کہہ رہے ہیں جب تک سائنس جواب نہیں لاتی ہم کیوں کوئی ماورائی خدا بنالیں۔ میں کہتی ہوں جب تک خدا نہیں ملتا تب تک آپ اس کی تخلیقات پر ہی غور کرلیں۔ ۔ ۔ویسے آپ کہہ رہے ہیں ایک نا ایک دن سائنس ضرور ہمارے ہونے کا مقصد جان لے گی۔ ۔ ۔آپ فیوچر میں مت جائیں آپ ماضی پر ہی غور کرلیں۔ ۔ انسان کی ابتداء پر ہی غور کرلیں۔ ۔ کیوں ہمیں ہی عقل و شعور دیا گیا۔ ۔ ۔ہزاروں لاکھوں سالوں سے دوسرے جانور اسی طرح رہ رہے ہیں اگر کچھ بدلا بھی ہوگا تو فزیکل فیچر، مگر کون سا جانور منٹلی بدلا۔ ۔ اسے سوچنے سمجھنے کا شعور آیا۔ ۔ ۔آخر انسان ہی کیوں؟۔ ۔ ۔دوسرا تصور کریں انسان ابتداء سے کسی بھی قسم کی ہدایت مذہب کے بغیر ہوتا تو آج کیسا ہوتا۔ ۔ وہ کیسے صحیح اور غلط میں فرق کرتا، کون سے قواعد اور ضوابط کے مطابق زندگی بسر کرتا؟ جب کہ کوئی دوسری باشعور مخلوق بھی نہیں تھی گائڈنس کے لئے۔ ۔ ۔
مطلب آج وہ انسان کیسا ہوتا، کیا سائنس کا وجود ہوتا؟

مجھے دوسرے مذہب کی معلومات زیادہ نہیں ہے۔ ۔ مگر ہمارا قران کہیں سے ماورائی نہیں ہے۔ ۔ بلکہ اللہ تعالی نے اپنے رسول کو جگہ جگہ قرآن میں کہا اگر لوگ معجزہ چاہتے ہیں یا اگر خدا کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا کچھ ممکن نہیں ہے۔ بلکہ یہاں تک کہا کہ ایسے لوگوں کو اگر معجزہ دکھا بھی دیا جائے تب بھی وہ اسے جادو کہہ کر ریجیکٹ کردیں گے۔ ۔ ۔اللہ نے اپنے رسول کو ایک جگہ یہ بھی کہا کہ آپ کہہ دیں کہ غیب کا علم بھی اللہ ہی جانتا ہے اور آپ تو صرف رسول ہیں جو وحی کے ذریعے اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنجا رہے ہیں۔ ۔ ۔
اس سب میں مجھے تو کہیں بھی ماورائی باتیں نظر نہیں آتیں۔ ۔

آپ قائل ہوئے یا نہیں مگر میری بحث یہاں ختم ہوئی۔ ۔

ارے چندا ..یہ سب آپ نے لکھا ہے ؟؟؟؟؟

یارب یہ چنگاری بھی اپنی خاکستر میں تھی .....پھر کہتی ہیں مذھب پر بات نہ کریں ..بی بی ..مذھب ہی تو سچائی ہے ...اس پر بات کیوں نہ کریں ..سیاست کیا ہے ..جھوٹ کے سوا کچھ .نہیں ...وہی چور لٹیرے ..نئے نئے لوٹنے کے طریقے ..وہی پرانی کہانیاں ..ہم صرف بول سکتے ہیں بدل کچھ نہیں سکتے ....تو مذھب پر بات کیوں نہ کریں ..سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے .

چند دنوں سے میرے نیٹ نے یا فورم نے پھر تنگ کیا ہوا ہے .....ایک لفظ لکھتی ہوں ...اور لفظوں کی ایک فہرست سامنے آ کر پھدکنا شروع کر دیتی ہے ..یہاں سے وہاں ..کبھی کبھی فریز ہی ہو جاتا ہے ..دو لائنوں کی پوسٹ دو گھنٹے میں لکھی جاتی ہے ..باقی گوگل اور یاہو میں کوئی پرابلم نہیں ..بیزار ہو جاتی ہوں ..ایک دو لائنوں میں بات ختم کرنی پڑتی ہے
 
میں اب بھی کہتی ہوں مذہب پر بات خصوصا اس فورم پر نہیں ہونی چاہیئے۔ ۔ ۔یہاں مذہب سے زیادہ فرقے کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔ ۔ اور اپنے فرقے کے علاوہ سارے کافر بن جاتے ہیں۔ ۔ ۔یہاں اتنی جہالت ہے کہ دین سے ریلیٹڈ ہستیوں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا۔ ۔ اس لئے میری یہ درخواست ہے مذہبی سیکشن یہاں سے ختم کردیا جائے تاکہ مذہب کی کچھ تو حرمت باقی رہے۔ ۔ ۔

صرف سیاست دان نہیں بلکہ ان لوگوں کو پروموٹ کرنے والے اور ان کے سپورٹرز یہاں پر بھی جھوٹے ہیں۔ ۔ ۔ اور اپنے سیاسی اختلاف میں مذہب بھی بیچ میں لے آتے ہیں۔ ۔ ۔

میرے ساتھ بھی ٹئپنگ میں ایسا پروبلم ہوجاتا ہے۔ ۔ خاص طور پر اردو ٹائپنگ میں بہت مشکل ہونے لگتی ہے۔ ۔ ۔اسی لئے شارٹ پوسٹ کرتی ہوں۔ ۔ یہ اوپر والی پوسٹ ہی نے آج کا سارا وقت لے لیا۔
۔ ۔
 
اپ تو ماشاللہ بیزاری میں بھی بہت کچھ کہ جاتی ہیں، خدا ایسی بیزاری سے ہمیں بھی نوازے

امین
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
میں اب بھی کہتی ہوں مذہب پر بات خصوصا اس فورم پر نہیں ہونی چاہیئے۔ ۔ ۔یہاں مذہب سے زیادہ فرقے کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔ ۔ اور اپنے فرقے کے علاوہ سارے کافر بن جاتے ہیں۔ ۔ ۔یہاں اتنی جہالت ہے کہ دین سے ریلیٹڈ ہستیوں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا۔ ۔ اس لئے میری یہ درخواست ہے مذہبی سیکشن یہاں سے ختم کردیا جائے تاکہ مذہب کی کچھ تو حرمت باقی رہے۔ ۔ ۔

صرف سیاست دان نہیں بلکہ ان لوگوں کو پروموٹ کرنے والے اور ان کے سپورٹرز یہاں پر بھی جھوٹے ہیں۔ ۔ ۔ اور اپنے سیاسی اختلاف میں مذہب بھی بیچ میں لے آتے ہیں۔ ۔ ۔

میرے ساتھ بھی ٹئپنگ میں ایسا پروبلم ہوجاتا ہے۔ ۔ خاص طور پر اردو ٹائپنگ میں بہت مشکل ہونے لگتی ہے۔ ۔ ۔اسی لئے شارٹ پوسٹ کرتی ہوں۔ ۔ یہ اوپر والی پوسٹ ہی نے آج کا سارا وقت لے لیا۔
۔ ۔

صاحب مذھبی سیکشن کو ختم کرنے سے مذہب کی بحث تو ختم نہ ہو گی

مذہب سے بیزار اور فرقوں کے دلدار رکتے ہیں کبھی
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی آپ کی خواھش پوری ہو گئی ہے . لاہکس ڈس لاہکس کا پرانا فارمیٹ بحال ہو گیا ہے

ارے واہ عزیز من ، لینڈ کروزر لے لئی

0CfT3o.png

Back
Top