محو حیرت ہوں

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے انڈر ایسٹیمیٹ نہ کرنا ...

:angry_smile:

ویسے اس بات پر بحث ہو سکتی ہے کے حلالہ ایک ساتھ تین بار طلاق دینے پر لازمی ہے یا تین بار مختلف موقوں پر طلاق دینے سے - لیکن جوش خطابت میں یہ کہ دینا کے اسلام میں حلالہ ہی نہی قطعی مناسب نہی
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

یار یہ نادان الگ منطق ڈھونڈ کرلاتی ہے پتہ نہیں کہاں سے۔ دماغ چکرا دیا اس نے کہ اسلام میں حلالہ نہیں۔ یار اگر اسلام میں نہیں تو کدھر سے آئی یہ بات۔ تم بتاؤ تمہیں کافی معلومات ہوتی ہیں، ویسے بھی میکبیتھ تمہیں پیار سے مولوی گوگل بولتا ہے۔

مولویوں کا ڈیپارٹمنٹ ہے یار یہ تو
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

درست کہا
یہ صفات بس آپ میں اور اپ کے ممدوحات میں پائی جاتی ہیں
خدا نے آپکو لائسنس جاری کیا ہے ، کریکٹر سرٹیفکیٹس بانٹنے کا

نہیں میں نے کبھی خود کو باکردار نہیں کہا، نہ ہی میرا کوئی سیاسی ممدوح ہے، اور سرٹیفیکیٹ تو تم بانٹتے پھررہے تھے پچھلے دنوں، کسی کو سرکاری نورا ہونے کا کسی کو کرپٹ ہونے کا۔ ہر ایک اپنی حد میں رہے اور پرسنل کمنٹ نہ کرے تو خواہ مخواہ بےعزتی نہ کروائے۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اچھا اچھا سوری لیکن بس اتنا بتاو یہ کیوں کہا کہ اسلام میں حلالہ نہیں
:lol:​

مشکل چیز ہے

کاش کہ یہ مرد کو کروانا پڑتا

:lol:
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

یار یہ نادان الگ منطق ڈھونڈ کرلاتی ہے پتہ نہیں کہاں سے۔ دماغ چکرا دیا اس نے کہ اسلام میں حلالہ نہیں۔ یار اگر اسلام میں نہیں تو کدھر سے آئی یہ بات۔ تم بتاؤ تمہیں کافی معلومات ہوتی ہیں، ویسے بھی میکبیتھ تمہیں پیار سے مولوی گوگل بولتا ہے۔

وہ ٹھیک کہہ رہی ہے، کہ اسلام میں حلالہ نہیں ہے۔ حلالہ کا تصور جو عوام کے ذہن میں بیٹھا ہے وہ غلط ہے۔
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دیدیتا ہے تو وہ اس سے شادی نہیں کر سکتا ہے، یہ اس لئے تاکہ مرد اس کو کھیل نہ بنا لیں،
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اچھا اچھا سوری لیکن بس اتنا بتاو یہ کیوں کہا کہ اسلام میں حلالہ نہیں
:lol:​

اس لئے کہ اسلام میں طلاق کے تین مواقع ہیں ..یعنی آپ نے غصے میں اگر ایک دفعہ طلاق دے دی ..اور بعد میں پشیمان ہوئے تو مقررہ مدت میں رجوع کر لیں ..فائن .اگر مقررہ مدت میں رجوع نہیں کیا تو آپ کو دوبارہ نکاح پڑھوانا پڑے گا ..اب ایک طلاق ہو چکی ہیں ..کاونٹ کر لیں اسے .
اسی طرح دوسری بار ہو سکتا ہے ..اسے دوسری طلاق کاونٹ کر لیں
تیسری بار بھی اگر طلاق دے دی تو طلاق حتمی طور پر واقع ہو جائے گی ..اب آپ دوبارہ نکاح پڑھوا کر بھی ایک نہیں ہو سکتے ...
اب اس خاتون کی شادی کہیں اور ہو ..شوہر مر جائے یا کسی وجہ سے طلاق ہو جائے تب وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہو سکتی ہے ..یعنی نکاح پڑھوا سکتا ہے ...شادی شادی کی نیت سے ہوتی ہے ..گھر بسانے کے لئے ..طلاق لے کر دوبارہ پہلے شوہر سے شادی کرنے کی نیت سے شادی نہیں ہوتی ..
اس لئے حلالہ کا لفظ جہاں سے بھی آیا ..غلط آیا ہے ..اسلام صرف گھر بسانے کے لئے شادی کی ترغیب دیتا ہے ..
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

ویسے اس بات پر بحث ہو سکتی ہے کے حلالہ ایک ساتھ تین بار طلاق دینے پر لازمی ہے یا تین بار مختلف موقوں پر طلاق دینے سے - لیکن جوش خطابت میں یہ کہ دینا کے اسلام میں حلالہ ہی نہی قطعی مناسب نہی

میں دین کے معاملات میں ہوش نہیں کھوتی ..بلکہ کسی بھی معاملے میں نہیں کھوتی
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

وہ ٹھیک کہہ رہی ہے، کہ اسلام میں حلالہ نہیں ہے۔ حلالہ کا تصور جو عوام کے ذہن میں بیٹھا ہے وہ غلط ہے۔
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دیدیتا ہے تو وہ اس سے شادی نہیں کر سکتا ہے، یہ اس لئے تاکہ مرد اس کو کھیل نہ بنا لیں،

یار شادی نہیں کرسکتا تو قران کیوں کہہ رہا ہے کہ حتیٰ تنکح زوجہ من بعدیعنی مرد اس وقت تک اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا جب تک (اب یہ جب تک والے لفظ پر غور کرو تو ثابت ہوجاتا ہے کہ مرد اسی عورت سے شادی کرسکتا ہے اگر کسی اور مرد نے اس عورت سے شادی کرکے اسے طلاق دی ہو)۔

سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۳۰ میں اس بارے میں حکم دیا گیا ہے: فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىَ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا (بقره 230).
یعنی اگر شوہر نے عورت کو تین طلاق دے دئے تو اسکے بعد وہ عورت اس مرد کے لیے حلال نہیں ہو گی جب تک کہ وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح نہ کر لے پس اگر وہ اس کو طلاق دے دے تو اس صورت میں پہلے شوہر کے اس کی طرف رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
او بی بی ، یہ طلاق کا ٹپک اس وقت تک سمجھ نہی آ سکتا جب تک آپ عورت اور مرد کی نفسیات نہ پڑھیں

خاص طور پر عورت کی
یہ چیز خلصا نفسیات پر عمل کرتی ہے

آپ ایسے ہی نہ پھڈے ڈالیں

اگر آپ بھول نہ رہے ہوں تو بتاتی چلوں ..نفسیات میرا پسندیدہ موضوع ہے
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
اس لئے کہ اسلام میں طلاق کے تین مواقع ہیں ..یعنی آپ نے غصے میں اگر ایک دفعہ طلاق دے دی ..اور بعد میں پشیمان ہوئے تو مقررہ مدت میں رجوع کر لیں ..فائن .اگر مقررہ مدت میں رجوع نہیں کیا تو آپ کو دوبارہ نکاح پڑھوانا پڑے گا ..اب ایک طلاق ہو چکی ہیں ..کاونٹ کر لیں اسے .
اسی طرح دوسری بار ہو سکتا ہے ..اسے دوسری طلاق کاونٹ کر لیں
تیسری بار بھی اگر طلاق دے دی تو طلاق حتمی طور پر واقع ہو جائے گی ..اب آپ دوبارہ نکاح پڑھوا کر بھی ایک نہیں ہو سکتے ...
اب اس خاتون کی شادی کہیں اور ہو ..شوہر مر جائے یا کسی وجہ سے طلاق ہو جائے تب وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہو سکتی ہے ..یعنی نکاح پڑھوا سکتا ہے ...شادی شادی کی نیت سے ہوتی ہے ..گھر بسانے کے لئے ..طلاق لے کر دوبارہ پہلے شوہر سے شادی کرنے کی نیت سے شادی نہیں ہوتی ..
اس لئے حلالہ کا لفظ جہاں سے بھی آیا ..غلط آیا ہے ..اسلام صرف گھر بسانے کے لئے شادی کی ترغیب دیتا ہے ..

اچھا تو یوں کہو نا کہ حلالے کی نیت سے نکاح کرنا اسلام میں نہیں ہے۔ یار خواہ مخواہ دماغ کی دہی بنائی۔ یہ دوسرے شوہر کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس عورت کو طلاق دے یا نہیں، اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اور حلالے کی نیت سے دوسرا نکاح نہیں ہوتا۔ میں متفق، اب جان چھوڑو، لیکن غیر مسلم عورت کے ساتھ حلالہ جائز ہے یا نہیں اس کا پتہ کرکے مجھے ضرور بتانا۔
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
میرا خیال ہے آپ مولانا قوی سے بات کریں

:lol: :lol: :lol:

وہی نا جو اپنی خدمات ایسے کاموں کیلئے پیش کرنے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتا ؟؟
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

وہ ٹھیک کہہ رہی ہے، کہ اسلام میں حلالہ نہیں ہے۔ حلالہ کا تصور جو عوام کے ذہن میں بیٹھا ہے وہ غلط ہے۔
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دیدیتا ہے تو وہ اس سے شادی نہیں کر سکتا ہے، یہ اس لئے تاکہ مرد اس کو کھیل نہ بنا لیں،

واہ او مولوی
اتنی جلدی ہتھیار ڈال دیئے ؟؟
اب نہی بی بی کی مخالفت کرتا
:lol:
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یار شادی نہیں کرسکتا تو قران کیوں کہہ رہا ہے کہ حتیٰ تنکح زوجہ من بعدیعنی مرد اس وقت تک اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا جب تک (اب یہ جب تک والے لفظ پر غور کرو تو ثابت ہوجاتا ہے کہ مرد اسی عورت سے شادی کرسکتا ہے اگر کسی اور مرد نے اس عورت سے شادی کرکے اسے طلاق دی ہو)۔

سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۳۰ میں اس بارے میں حکم دیا گیا ہے: فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىَ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَإِن طَلَّقَهَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا (بقره 230).
یعنی اگر شوہر نے عورت کو تین طلاق دے دئے تو اسکے بعد وہ عورت اس مرد کے لیے حلال نہیں ہو گی جب تک کہ وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح نہ کر لے پس اگر وہ اس کو طلاق دے دے تو اس صورت میں پہلے شوہر کے اس کی طرف رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ہاں تو اس میں کیا غلط ہے ....

دوسری بات بھی تو یاد رکھئے .کہ شادی وہ ہی شادی ہے جس میں گھر بسانے کی نیت ہو ....یہاں نیت میں گھر بسانا ہی نہیں ہے ..بلکہ طلاق حاصل کرنا ہے
 
سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)

نہیں میں نے کبھی خود کو باکردار نہیں کہا، نہ ہی میرا کوئی سیاسی ممدوح ہے، اور سرٹیفیکیٹ تو تم بانٹتے پھررہے تھے پچھلے دنوں، کسی کو سرکاری نورا ہونے کا کسی کو کرپٹ ہونے کا۔ ہر ایک اپنی حد میں رہے اور پرسنل کمنٹ نہ کرے تو خواہ مخواہ بےعزتی نہ کروائے۔

واہ بھائی واہ ، کیا کہنے اپ کے

کسی کو سرکاری نورا کہنا اس کی ذاتی زندگی پر کمنٹ کہاں سے ہو گیا ؟
اگر کوئی شخص یہاں سیاسی بحث میں حصہ لے گا تو اسکی سیاسی اپروچ پر تبصرے تو ہو نگے ہی ، اس میں ذاتی زندگی کہاں سے آ گئی
ذاتی زندگی پر حملہ تب ہوتا جب اپ جناب کی طرح کوئی آپکی میریٹل لائف یا آپکی فیملی کی تصویریں لگا لگار کر گھٹیا جملہ بازی کرتا
کسی سیاستدان کو کرپٹ کہنا اس کی ذاتی زندگی پر کمنٹ ہے تو پھر میں اپ سے بس تعزیت ہی کر سکتا ہوں

اگر میں نے اپ کی ''ذاتی'' زندگی پر کمنٹ کیا ہوا تو وہ بتائیے
اور جہاں تک عزت کی بات ہے تو وہ دینے والی صرف خدا کی ذات ہے
نہ آپکے اختیار میں ہے ، نہ مجھے اپ سے عزت لینے کی ضرورت ہے

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

:lol: :lol: :lol:

وہی نا جو اپنی خدمات ایسے کاموں کیلئے پیش کرنے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتا ؟؟

اس نے تو مرد کا حلالہ بھی نکلنا ہے ابھی
کہ اگر عورت خلا لے گی تو مرد کا حلالہ نکالا جاۓ گا
ویسے خان کے کیس میں مرد کا حلالہ بنتا ہے
;)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میں اپنی مولوی خود ہوں ..علم کسی کی معراج نہیں ہے ..جہاں سے ملتا ہے ..حاصل کرتی ہوں

اللہ معافی دے مولویوں سے ، مرد ہو یا عورت
:lol:
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اچھا تو یوں کہو نا کہ حلالے کی نیت سے نکاح کرنا اسلام میں نہیں ہے۔ یار خواہ مخواہ دماغ کی دہی بنائی۔ یہ دوسرے شوہر کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس عورت کو طلاق دے یا نہیں، اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اور حلالے کی نیت سے دوسرا نکاح نہیں ہوتا۔ میں متفق، اب جان چھوڑو، لیکن غیر مسلم عورت کے ساتھ حلالہ جائز ہے یا نہیں اس کا پتہ کرکے مجھے ضرور بتانا۔

جب حلالہ ہے ہی نہیں ..تو مسلم اور غیر مسلم کی کیا ذکر