atensari
(50k+ posts) بابائے فورم
حنفی، کسی سیاسی غیر سیاسی، مذہبی غیر مذہبی جماعت سے نہیں ہوںکون سے فرقے سے ہو۔ کون سی جماعت سے ہو۔۔۔۔۔واضع کرو۔۔۔۔ اس کے بعد جواب دونگا۔۔۔
حنفی، کسی سیاسی غیر سیاسی، مذہبی غیر مذہبی جماعت سے نہیں ہوںکون سے فرقے سے ہو۔ کون سی جماعت سے ہو۔۔۔۔۔واضع کرو۔۔۔۔ اس کے بعد جواب دونگا۔۔۔
حنفی، کسی سیاسی غیر سیاسی، مذہبی غیر مذہبی جماعت سے نہیں ہوں
:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
آپ جس کو مانتے ہو۔ جس نبی کا کلمہ پڑھتے ہو۔ وہ کون سی جماعت سے تھے؟ کیا وہ حنفی تھے ؟
حنفی تو ہر سیاسی جماعت میں ملے گا۔۔۔۔ پھر آپ کیا انوکھے لاڈلے ہیں
میرے محترم دوست!! اگر بحث کا مقصد تعمیری ہے تو طنز سے گریز فرمائیے تاکہ یا تو میں آپکا ہمخیال بن سکوں یا آپ مجھ سے متفق ہوسکیں، انہی وسعت اللہ خان صاحب کے کچھ اور کالم بھی میرے پاس موجود ہیں لیکن شائید آپ ان سے اس طرح متفق نہ ہو پائیں۔ ایک اور تھریڈ پر بھائی آدم فانی نے بھی کچھ پوچھا ہے اس کا جواب بھی یہیں پیش خدمت ہے۔
شیعہ برادری کے جلوسوں میں خاکسار خود بھی شریک ہوتا رہا ہے بلکہ علم لے کر امام بارگاہ پہنچانے کا فخر سے اعتراف کرتا ہے، امام حسین کی قربانی نہ ماننے وال میری نظر میں دنیا کا گھٹیا ترین انسان ہی ہوسکتا ہے اس سے کم نہیں۔
برادر گرامی!! میری نظر میں ہر وہ جلوس یا سرگرمی جس سے عام آدمی کے حقوق سلب ہوتے ہوں وہ ناجائز ہے چاہے جماعت اسلامی نکالے، لبرل نکالیں ، دیوبندی ہوں یا شیعہ حضرات۔
آدم فانی برادر نے فرمایا کہ ہم شیعہ پاکستان کی آبادی کا بیس فیصد ہیں اسی لحاظ سے جی ڈی پی میں بھی ہمارا حصہ ہے اسلئے چند دن ہمیں بھی برداشت کیا جائے
کل کلاں کو عیسائی، ہندو اور قادیانی بھی اس منطق پر جلوس نکالنے کی آزادی چاہیں کہ ہم بھی پاکستان کی کچھ فیصدی آبادی ہیں تو حصہ بقدر جثہ عنائیت فرمایا جائے اور یہ کرسمس، ہولی وغیرہ کے دن آپ کی امام بارگاہوں اور گھروں کے باہر ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جارہے ہوں، ڈھول تاشے بج رہے ہوں اور آپ محصور ہو کر بیٹھے ہوں کیونکہ آپ خود مذہبی آزادی کے طور پر جلوس نکالنے کی حمائیت کرتے رہے ہیں
دوستوں کے ساتھ بحث کو طول دینا یا اختلافی معاملات کو زیر بحث لانا میرے لئے باعث کراہت ہے اسلئے درخواست ہے کہ نہ ایسی بات کریں جس سے میرے ہم عقیدہ دوستوں کو ٹھیس پہنچے اور آپ کو کسی بات سے ٹھیس پہنچتی ہے تو بجائے ہماری مقدس ہستیوں کو مغلظات سے نوازنے کے آپ اس ممبر سے ذاتی طور پر حساب برابر کریں ورنیہ مجھے یقین ہے اس قسم کی فضول ابحاث میں کئی اور غیر جانبدار ممبران بھی کود پڑیں گے جیسے میں کل دیکھ رہا تھا کہ احد صاحب جو کبھی ایسی بحث میں ملوث نہیں رہے وہ بھی زور و شور سے نعرے لگا رہے ہیں بلکہ جیتی جاگتی مثال خاکسار کی خود کی ہے جسے کبھی ایسی بحثوں سے دلچسپی نہیں رہی لیکن اب راہ کھوٹی کرنی پڑ رہی ہے۔
میرا ایمان وہی جو نبی نے دیا
میں اسلام وہی جو نبی کو ملا
اسے حسین لے کر چلا
جسے تو سمجھا حسینیت کا دیا
آپ علم عباس علیہ اسلام اٹھا کر عزاداری مظلوم کے جلوسوں میں شرکت کرتے رہے اس کا شکریہ مولا پنجتن پاک آپ کو جزا دے اب یہ بھی فرما دیجئے ان جلوسوں میں شرکت سے آپ کس ،کس کے حقوق وآزادی سلب کرتے رہے ہیں ؟
خان صاحب!! معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ جو کررہے ہیں کم از کم اس کی ذمہ داری قبول کرنے کی اخلاقی جرات بھی پیدا کریں۔
ابھی چند دن پہلے آپ تینوں دوست ایک ممبر سے پوچھ رہے تھے کہ تمہارے چھ کلمے کہاں سے آئے؟؟ آپ کو یاد نہیں تو باقی دوستوں سے مشورہ کر لیجیئے، باقی عرض ہے کہ جب اور جس نے آپ کے عقائد کا تمسخر اڑایا، اس فورم کے ماڈریٹرز یا مجھ جیسے چند معتدل دوستوں نے راستہ روکنے کی اپنی سی ممکن کوشش ضرور کی۔ آپ ایک اقلیتی گروہ کے کئے کی سزا اکثریتی گروہ کو دینا چاہ رہے ہیں جو میری نظر میں ناجائز ہے۔
شکریہ! اسی امر کی جانب میں آپکی توجہ مبذول کرانا چاہ رہا تھا جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ایک عرصہ سے اس فورم پر شیعہ عقائد بشمول کلمہ حملے جاری ہیں ہم سے اکثر یہاں یہی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنا کلمہ،نماز،روزہ،ماتم،عزاداری وغیرہ قران سے ثابت کرو ایک سوال کا جواب دو فورا" دوسرا داغ دیا جاتا ہے اب اس کا جواب دو سبحان اللہ اب اگر ہم نے ایک دفعہ جوابا" پوچھ ہی لیا کہ حضور ذرا ایک دفعہ فقط اپنے چھ کلمے ہی ذرا قران سے ثابت کردو اور وہ بھی تب جب اس حضرت نے شیعہ عقیدہ امامت پر بے ہودہ حملے کئے تو کیا برا کیا
خان بھائی!! جب استاد جی نے کہہ دیا کہ میں آکر جواب دیتا ہوں تو اب میرا کچھ بھی بولنا طالبِ علم کی گستاخی گردانا جائے گا۔ اگر کہیں تلخ ہوا ہوں تو اپنا کم علم چھوٹا بھائی سمجھ کر درگزر کیجئے گا۔
دوست کہتے ہیں کہ اپنے مذہب اور عقیدے پر عمل کرنا ہر شہری کا حق ہے، جی تسلیم، مگر یہ کونسا حق ہے جو میرے حق کو سلب کرکے وصول کیا جارہا ہے؟؟بازار بند ہیں، راستے بند ہیں، موبائل بند ہیں۔ ابھی بھتیجے کو ہسپتال لے جانا تھا اور ڈنڈے بردار عاشقانِ حُسین راستے بند کئے غمِ حسین منا رہے ہیں، اصغر کی معصومیت پر ٹسوے بہاتے ہوئے مسٹنڈے دور حاضر کے اصغر کو بلکتے دیکھ کر بھی نہیں پسیجتے۔ مجبورا" ایف سی کی گاڑی منگوانا پڑتی ہے، سوچتا ہوں جن کے تعلقات ایسے نہیں کہ ایف سی منگوا سکیں ان کے لئے تو آج ہی کربلا اسی ملک میں میسر کردی گئی ہے اور دور حاضر کے یزید محاصرہ کئے بیٹھے ہیں۔
بس محاصرہ جاری ہے
جلوس تو دوسرے فرقوں کے بھی نکلتے ہیں ، بازار بھی بند ہوتے ہیں رات بھر سپیکرز پر گالم گلوچ بھی ہوتی ہے تب بھی آپ کو اپنے حقوق یاد آنے چاہیئیں ناں۔ تب کچھ اس لیے نہیں ہوتا کہ اہلِ تشیع جسم کے ساتھ بم باندھ کے معصوموں کی لاشیں نہیں گراتے، امن خراب نہیں کرتے ، دوسروں کے حق کو تسلییم کرتے ہیں۔ لشکرِ جھنگوی کو لگام دیں تو محرم میں شہر بند نہیں ہونگے۔
شش کلمے قرآن وحدیث میں مختلف مقامات پر الگ الگ جملوں کی صورت میں موجود ہیں جن کو ائمہ کرام نے اکھٹے کیا ہے۔ جس صورت میں آج کل ہمارے پاس ہیں اس طرح اکٹھے ایک جگہ قرآن وحدیث میں موجود نہیں
ہیں۔
ان میں اللہ اور اس کے رسول کی بڑائی بیان کی گئی ہے ۔ یہ معافی طلب گاری مہربانی کی دعا ہیں۔۔۔
کسی بھی دعا میں شرک نہ ہو تو اسے پڑھنے یاد کرنے میں کوئی حرج نہی۔
اس طرح کے جلوسوں کی مجھے تو کم از کم سمجھ نہی آتی سوا اس کے کے جہالت کے دکھاوے کی. افسوس ہوتا ہے کے اسلام جیسے دین کو جس کا مطلب ہی سرنڈر ہے ہم نے اپنی اناؤں، خود غرضیوں اور نفسانی خاھشات کا تابع کر کے دنیا میں بھی اپنے آپ کو ذلیل کر لیا ہے اور آخرت کا تو الله ہی حافظ ہے
محترم۔ جس طرح آپ کو اہلِ تشیع کے جلوسوں کی سمجھ نہیں آتی اسی طرح اہلِ تشیع کو بھی دوسرے فرقوں کے کئی اجتماعات کی سمجھ نہیں آتی۔ مسلمانوں کو غیر مسلموں اور غیر مسلموں کو مسلمانوں کی مذہبی رسومات کی سمجھ نہیں آتی۔ ہم کو تیرتھ یاترا اور ہندؤں کو حج کی سمجھ نہیں آتی۔ تو کیا سب اک دوسرے سے ان کی عبادات اور جینے کا حق چھین لیں ؟
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|