محاصرہ جاری ہے

Status
Not open for further replies.

adamfani

Minister (2k+ posts)

یہ مذہب حق کیا ہوتا ہے،مجھے تو آج تک صرف اسلام کا ہی پتہ تھا
اور اگر مذہب حق وہی ہے جس پر آپ کو یقین ہے تو کیا اسکے جملہ حقوق صرف آپ کے پاس محفوظ ہیں

MAZHAB E HAQA...................
shah.gif
 
RastGo

Banned

سر جی!! پچھلے دنوں اسی فورم ایک پوسٹ دیکھی جس میں یہ بتایا گیا کہ اصل کلمہ وہ ہے جس میں حضرت علی کی غالبا" بلا فصل ولائیت کا اقرار کیا جائے ورنہ ہمارے چھ کلموں کی بنیاد پر سوال اٹھائے جائیں گےاور ثابت کیا جائے گا کہ ہم مسلمان نہیں۔ مندجہ بالا جملہ اُسی پوسٹ کے تناظر میں لکھا گیا۔

میرے دل میں کسی بھی مذہب یا مسلک کے بارے میں کبھی بغض یا کینہ نہیں رہا لیکن جسطرح اس فورم پر حضرت عمر، حضرت ابوبکر، حضرت عثمان رضی اللہ عنہہ اجمعین کے بارے میں غلاظت ایک مذہبی فریضہ سمجھ کر بکی جارہی ہے اس سے عقلی دلیل یہ پیدا ہوتی ہے کہ کسی کے مذہب یا مسلک کو جو مسلک بھی گالیاں دینا ثواب سمجھتا ہے وہ کبھی حق نہیں ہوسکتا۔

اگر کسی کا عقیدہ یا کلمہ لا الہ الااللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخلیفتہ بلا فصل ہے اور وہ اس کا اظہار اپنی اذان،کلمے یا کسی پبلک فورم پرکرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے جیسے دوسرے مذاہب اور فرقے کے ماننے والوں کو اپنے عقیدہ کے اظہار کی آزادی ہے البتہ اگر کوئی گروہ بزور طاقت اور جارحیت بم دھماکوں سے جسموں کے چیتھڑے اڑا کر،گلے کاٹ کر اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرے تواس کی برگز اجازت نہیں دی جا سکتی
اب جہاں تک تعلق ہے آپ کی بزرگ ہستیوں ابوبکر،عمر،عثمان ودیگر پر گالی گلوچ کی اور وہ بھی ایک پبلک فورم پر ہرگز لائق تحسین نہیں مگر ذرا سوچئیے آج سے محض چند ماہ قبل تک اسی پبلک فورم پر کیا ایسی صورت حال تھی ہرگز نہیں تو پھر آج ایک بار پھر سوچئے کہ یہاں تک نوبت کیسے اور کیونکر پہنچی کیا آپ کے علم میں یہ نہیں کہ اس کی ابتدا اس فورم کے چند انتہا پسند،شرپسند اور دھشت گردوں کے سکہ بند حمائتیوں نے خاتون جنت دختر رسول جناب فاطمہ الزہرہ،مولا علی مشکل کشا؟ اہل بیت رسول امام مہدی علیہم اسلام کی شان میں جو گستاخیاں جسے ضبط تحریر میں بھی نہیں لایا جا سکتا کیں اور اب تک کررہے ہیں اس فورم کی انتظامیہ کی توجہ بارہا اس امر کی دلائی جاتی رہی مگر بے سود بس یہ سارا ردعمل ہے اور جوکہ نہیں ہونا چاہیئے اس بے ہودہ عمل کا

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
کیا کسی سیکولر ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کے دماغی خلل کے شکار(ہم جنس اور ہر جنس پرست) میلہ ٹھیلا کر رہے ہوں اور کوئی متوازن دماغ کا انسان ایک لفظ بھی کہہ سکے. بندروں سے قرب ثابت کرنے کے لئے انسان بندر جیسے حلیہ میں مظاھرہ اور شغل کر رہے ہوں اور کوئی انگلی بھی لگا سکے. قصور مذہب کا نہیں ان کا ہے جن کے ہاتھ میں اقتدار اور انتظام ہے

پاکستان جیسی مذہبی شدت پسند ریاست پر کسی فرشتے کو بھی حکمران بنا دیں وہ بھی یہاں کے لوگوں کو مذہب کے نام پر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے سے نہیں روک سکے گا، ان کا کیا علاج جو جنت کے لالچ میں جسم سے بم باندھ کر پھٹ جاتے ہیں؟ ان کو کس سزا کا خوف دوگے؟ سیکولر ریاست میں چاہے کسی کا دماغ خراب ہو یا درست، کوئی ایک دوسرے کی گردن نہیں کاٹتا، کیونکہ وہاں گردنوں کے بدلے جنت کا سودا بیچنے والےمذہبی سوداگر نہیں پائے جاتے۔
 
Last edited:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ہمارے لئے یہ ناقبل برداشت ہے کہ کوئی شخص آپ کے ساتھیوں کے حوالے سے غلاظت اگلے .کم ازکم ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم زبان کے ذریعے اسے حق کی طرف لائیں

دوست سوال تو تمھاراکسی اورسے ہے۔۔۔ مگر یونہی ایک جملہ۔۔۔۔۔۔ کہ یہ بحث لاحاصل ہے۔

جب ایک شخص خدا کی حاکمیت اور نبی کی رسالت کومانتا ہے تو پھر ولی علی ہو عثمان ابو بکر یا عمر۔۔۔ جس کو جیسے اچھا لگے کہنے دیں۔۔۔۔ کیا حرج ہے۔

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

اگر کسی کا عقیدہ یا کلمہ لا الہ الااللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخلیفتہ بلا فصل ہے اور وہ اس کا اظہار اپنی اذان،کلمے یا کسی پبلک فورم پرکرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے جیسے دوسرے مذاہب اور فرقے کے ماننے والوں کو اپنے عقیدہ کے اظہار کی آزادی ہے البتہ اگر کوئی گروہ بزور طاقت اور جارحیت بم دھماکوں سے جسموں کے چیتھڑے اڑا کر،گلے کاٹ کر اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرے تواس کی برگز اجازت نہیں دی جا سکتی

جنابِ دوست محترم!! میرا اعتراض آپکے کلمے پر نہیں، میرا اعتراض یہ ہے کہ آپ کون ہیں جو میرے چھ کلموں کی اساس پر ضرب لگائیں اور اس بنا پر مجھے دین اسلام سے باہر ثابت کریں اور پوچھیں کہ میرے چھ کلمے کہاں سے آئے؟؟۔

اب جہاں تک تعلق ہے آپ کی بزرگ ہستیوں ابوبکر،عمر،عثمان ودیگر پر گالی گلوچ کی اور وہ بھی ایک پبلک فورم پر ہرگز لائق تحسین نہیں مگر ذرا سوچئیے آج سے محض چند ماہ قبل تک اسی پبلک فورم پر کیا ایسی صورت حال تھی ہرگز نہیں تو پھر آج ایک بار پھر سوچئے کہ یہاں تک نوبت کیسے اور کیونکر پہنچی کیا آپ کے علم میں یہ نہیں کہ اس کی ابتدا اس فورم کے چند انتہا پسند،شرپسند اور دھشت گردوں کے سکہ بند حمائتیوں نے خاتون جنت دختر رسول جناب فاطمہ الزہرہ،مولا علی مشکل کشا؟ اہل بیت رسول امام مہدی علیہم اسلام کی شان میں جو گستاخیاں جسے ضبط تحریر میں بھی نہیں لایا جا سکتا کیں اور اب تک کررہے ہیں اس فورم کی انتظامیہ کی توجہ بارہا اس امر کی دلائی جاتی رہی مگر بے سود بس یہ سارا ردعمل ہے اور جوکہ نہیں ہونا چاہیئے اس بے ہودہ عمل کا

غالبا" آپ اس سلسلے میں میرے تمام ماضی سے آگاہ ہیں، جب بھی کسی نے یہاں آپ کے عقیدے کا مذاق اڑایا یا توہیں کی تو یہ خاکسار ہمیشہ سے اپنی استطاعت کے مطابق گوشمالی کرتا رہا، لیکن ان فسادیوں مردودوں کو سبق سکھانے کے چکر میں آپ یہ بھول بیٹھے کہ آپ نے ان فسادیوں کو برا بھلا کہنا تھا میری محترم ہستیوں کو نہیں۔ بہت شروع میں عرض کی تھی کہ ان فرقہ پرست فسادیوں نے آج تک کیا پالیا جو آپ بھی اس راہ پر چل کر پاسکیں گے۔ لیکن آپ دو تین دوست روز بروز پہلے سے بڑھ چڑھ کر اس فورم پر ہمارے جیسے کم علم مسلمانوں کے دل دکھاتے ہیں جنھوں نے کبھی آپ کے عقائد کے بارے میں گستاخی کا سوچا بھی نہیں۔

ایک بات بتا دیں۔ آپ سب آج سے چند ماہ پہلے تک نسبتا" بہتر ماحول میں تھے یا آج ہیں؟؟ دل پر ہاتھ رکھ کر سچے دل سے بتائیے؟؟

آخری عرض یہ ہے کہ مجھ جیسے کم علم ممبرز نے تو کبھی آپ کے عقیدے یا مقدس ہستیوں کا مذاق نہیں اُڑایا تو پھر آپ کی تجویز کردہ سزا میں ہم جیسے کیوں شریک ہیں جو یہ تبرے اور گستاخیاں نہیں سننا چاہتے؟؟
 
Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)
ہمارے لئے یہ ناقبل برداشت ہے کہ کوئی شخص آپ کے ساتھیوں کے حوالے سے غلاظت اگلے .کم ازکم ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم زبان کے ذریعے اسے حق کی طرف لائیں

میرا استدلال صرف کلمہ کی بات پر تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد pbuh اللہ کے رسول ہیں اس کے بعد اگر کوئی علی الولی اللہ کہے یا عمر یا ابوبکر وعثمان الغرض جس کو دل چاہے اور کسی کو بھی ولی اللہ کہنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور نہ کہنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جس کو جیسے خوشی ملتی ہے اس کو ویسے کہنے دیں۔ جھگڑا کی کوئی بات نہیں اسمیں۔

باقی آپ کی رائے اپنی جگہ درست ہے۔
 
Last edited:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

دوست سوال تو تمھاراکسی اورسے ہے۔۔۔ مگر یونہی ایک جملہ۔۔۔۔۔۔ کہ یہ بحث لاحاصل ہے۔

جب ایک شخص خدا کی حاکمیت اور نبی کی رسالت کومانتا ہے تو پھر ولی علی ہو عثمان ابو بکر یا عمر۔۔۔ جس کو جیسے اچھا لگے کہنے دیں۔۔۔۔ کیا حرج ہے۔

صرف ماننے کی حد تک بات نہی ہے دوست۔۔۔۔۔۔

مانتا ہے وہ خدا اور رسول کو
ہاتھ پھیلائے ہے علی کے آگے

یہ کیسا ماننا ہے ؟ یہ کیسا اس کی حاکمیت مذاق ہے ؟ یہ کیسا رسول کو ماننا ہے کہ اپنے عمل سے اس کا انکاری ہو۔۔۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اگر آپ دین کی کتاب اٹھا کر دیکھ لیں تو کہیں نہیں لکھا ہوگا کہ پبلک کا محاصرہ کرلو، شہریوں کے معمولات میں رخنہ ڈالو۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان جیسی مذہبی شدت پسند ریاست پر کسی فرشتے کو بھی حکمران بنا دیں وہ بھی یہاں کے لوگوں کو مذہب کے نام پر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے سے نہیں روک سکے گا، ان کا کیا علاج جو جنت کے لالچ میں جسم سے بم باندھ کر پھٹ جاتے ہیں؟ ان کو کس سزا کا خوف دوگے؟ سیکولر ریاست میں چاہے کسی کا دماغ خراب ہو یا درست، کوئی ایک دوسرے کی گردن نہیں کاٹتا، کیونکہ وہاں گردنوں کے بدلے جنت کا سودا کرنے والےمذہبی سوداگر نہیں پائے جاتے۔
حکومت کرنے کے لئے فرشتے کی نہیں قابلیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے. کسی سیکولر ملک میں نسل پرستوں کو چند گھنٹے دیں پھر دیکھیں دنیادار کیا کرتے ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

??? ????? ?? ?? ?? ??? ??? ?? ??????????

????? ?? ?? ??? ??? ???? ??
???? ??????? ?? ??? ?? ???

?? ???? ????? ?? ? ?? ???? ?? ?? ?????? ???? ?? ? ?? ???? ???? ?? ????? ?? ?? ???? ??? ?? ?? ?? ?????? ?????
?????? ???? ??? ???? ?? ????? ??? ??? ??? ??? ???? ????? ?? ????

@?:??
???? ???? ???? ??? ?? ????? ?? ???? ?? ???? ???? ?????

RastGo

Banned

دوست کہتے ہیں کہ اپنے مذہب اور عقیدے پر عمل کرنا ہر شہری کا حق ہے، جی تسلیم، مگر یہ کونسا حق ہے جو میرے حق کو سلب کرکے وصول کیا جارہا ہے؟؟بازار بند ہیں، راستے بند ہیں، موبائل بند ہیں۔ ابھی بھتیجے کو ہسپتال لے جانا تھا اور ڈنڈے بردار عاشقانِ حُسین راستے بند کئے غمِ حسین منا رہے ہیں، اصغر کی معصومیت پر ٹسوے بہاتے ہوئے مسٹنڈے دور حاضر کے اصغر کو بلکتے دیکھ کر بھی نہیں پسیجتے۔ مجبورا" ایف سی کی گاڑی منگوانا پڑتی ہے، سوچتا ہوں جن کے تعلقات ایسے نہیں کہ ایف سی منگوا سکیں ان کے لئے تو آج ہی کربلا اسی ملک میں میسر کردی گئی ہے اور دور حاضر کے یزید محاصرہ کئے بیٹھے ہیں۔

بس محاصرہ جاری ہے

صدقے جائیے ایک بار پھر آپ کی معصومیت پر مکرر عرض ہے کیا یہ صورت حال ضیاع ملعون کے دور سے قبل تھی؟ عزاداری امام مظلوم علیہ اسلام کے جلوس سینکڑوں برس سے نکل رہے ہیں کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا جس کا اشارہ آپ نے فرمایا ہے یہ تمام صورت حال جلوسوں،مساجد،امام بارگاہوں،مقبروں اور مزاروں میں بموں کو پھاڑ کر معصوم لوگوں کے جسموں کو اڑا کرپیدا ہوئی افسوس محرم کے یہ جلوس آپ کی آنکھ میں تو کھٹکتے ہیں مگردیگر دینی جماعتوں خصوصا" جماعت اسلامی کے آئے دن نکلنے والے ڈنڈا بردار جلوس آپ کی نظروں سے پوشیدہ ہیں
ذیل میں وسعت اللہ خان کا ایک تازہ کالم آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں امید ہے آپ کے دیگر سوالات کے جوابات مل جائیں گے

اظہارِ عقیدت کی جنگی مشق؟

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

یہ کوئی قبل از مسیح کا تذکرہ نہیں یہی کوئی تیس پینتیس برس پہلے کی بات ہے جب عید میلاد النبی کے جلوس میں مقامی مدارس کے علماِ دین ہار پھول پہنے آگے آگے چل رہے ہوتے اور جلوس کی آخری اونٹ گاڑی کے پیچھے پانچ چھ سپاہی ہاتھوں میں چھوٹے ڈنڈے اٹھائے خراماں خراماں رہتے۔
محرم کی مجالس امام بارگاہوں کے علاوہ کھلے میدانوں میں ہونا سالانہ معمول تھا۔کوئی سکیورٹی گیٹ یا کسی محافظ کے ہاتھ میں برقی جھرلو نہیں تھا۔جلوس بھلے زیلی ہو کہ مرکزی آگے پیچھے نو عمر باوردی سکاؤٹس ہاتھوں کی علامتی زنجیر بنائے
بیشتر تعزیے کچھ سنی خاندان نسل در نسل فخریہ بناتے تھے اور جلوس کی راہ میں نیاز و خیرات کا کام اور شربت و ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا اکثر انتظام بھی سنی تاجروں اور نوجوانوں کے ہی ہاتھ میں رہتا ۔
مجالس ایک آدھ گھر کا نہیں پورے محلے کا معاملہ تھیں۔سنّی بچے اور بڑے بھی ان مجالس میں شریک ہوتے بھلے ماتم نہ بھی کریں۔البتہ تبرک بلا امتیاز بانٹا اور لیا جاتا ۔جن بزرگوں کو یہ باتیں بدعت محسوس ہوتیں وہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کے ناگواری کا اظہار کرتے اور وہ بھی زیرِ لب۔
ماتم گذاروں کے زخمی ہونے کی خبر تو کہیں نہ کہیں چھپ جاتی۔کہیں کہیں دھینگا مشتی بھی ہو جاتی ۔مگر علاقے کے بزرگ بنا کوئی اعلانیہ امن کمیٹی بنائے ہاتھ کے ہاتھ معاملہ نپٹا دیا کرتے۔ شاید ہی کسی نے سنا ہو کہ کسی جلوس پر فائرنگ ہوگئی، بم پھٹ گیا یا نامعلوم افراد ہلہ بول کے چمپت ہوگئے ۔

مگر جب اس سماج کو ضیا بیطس ہوگئی اور دوست ممالک نے باکسنگ میچ کے لیے پاکستان موزوں اکھاڑہ قرار پایا تو سب سے پہلی شہادت رواداری و وسیع المشربی کی بنیاد پر ٹکے عید میلاد النبی اور محرم کلچر کی ہوئی اور کھلے پن کی روایت کے سر پر سینگ نکل آئے ۔

آج صورت یہ ہے کہ ربیع الاول کے اجتماعات اور جلسوں کے لیے بالعموم اور عشرہِ محرم کی مجالس اور جلوسوں کے لیے بالخصوص سرکار کو کروڑوں روپے لگا کے جو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں وہ جنگی مشقوں سے کسی طور کم نہیں۔
سب سے پہلے نقصِ امن کے قوانین کے تحت خطابت کے پٹرول سے منہ سے آگ کے گولے نکالنے کے ماہر مقرروں کی بین الصوبائی و بین الاضلاحی نقل و حرکت محدود کی جاتی ہے ( اس بار ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ ہزار زاکروں اور مولویوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی)۔

ساتھ ہی ساتھ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال ، نفرت انگیز مواد کی تقسیم ، اشتعال انگیز نعروں کی وال چاکنگ، ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی کھلے عام نمائش پر 60 دن کے لیے پابندی لگائی جاتی ہے (حالانکہ سب سے بڑے شیعہ ملک ایران اور سب سے بااثر سّنی ملک سعودی عرب بشمول خلیجی ریاستوں میں یہ پابندیاں سال کے بارہ ماہ کے لیے ہوتی ہیں)۔
وہ جلوس جن کے انتظام و تحفظ کے لیے تین عشرے پہلے تک محض مقامی تھانے کی پولیس ہی کافی سمجھی جاتی تھی ۔اب اسی کام کے لیے پنجاب میں ایک لاکھ پولیس والے اور نیم فوجی سپاہی ایڑیوں کے بل کھڑے ہیں۔سندھ اور اس کے دارلحکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں 64 ہزار پولیس والے جلسوں جلوسوں کی حفاظت پر معمور ہیں۔
بلوچستان میں صرف کوئٹہ شہر میں ساڑھے سات ہزار پولیس اور فرنٹئیر کور والے یہاں سے وہاں تک گھوم رہے ہیں۔مختلف شہروں کی اہم شاہراہیں ناکہ بند ہیں اور حساس راستوں پر نگاہ رکھنے کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز اڑ رہے ہیں۔

موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ملک گیر ہے۔68 سے زائد شہروں میں دو دن کے لیے موبائل فون سروس صبح سے رات تک معطل رہے گی۔انٹرنیٹ سروسز بھی کئی علاقوں میں ڈاؤن گریڈ ہیں۔تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ نجی و سرکاری ایمبولینسوں کے ڈرائیور تیار بیٹھے ہیں۔پس منظر میں فوجی دستوں کو بھی حالتِ خبرداری میں رکھا گیا ہے ( ایسی تیاریاں تو 65 اور 71 کی جنگوں سے پہلے بھی نہ ہوتی تھیں )۔
گو موجودہ حالات میں حکومت نے حتی الوسع امکانی حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں لیکن کیا اس حالت پر اطمینان کا اظہار کیا جائے یا اداسی کا؟
ہاں انہی تین عشروں میں مساجد اور امام بارگاہوں کی تعداد چوگنی ہو چکی۔ عبادت گزاروں کی تعداد بھی پہلے سے تین گنا ہو گئی۔مگر دلوں میں گنجائش پہلے سے چار گنا کس نے کم کر دی؟ خوف تین گنا کیسے بڑھ گیا؟ اظہارِ عقیدت ایک جنگی معرکہ سر کرنے جیسا کیوں ہوگیا؟ کیا سب سے زیادہ جوشیلے اور باایمان مسلمان پاکستان میں ہی بستے ہیں؟

پہلے ان بنیادی سوالوں کا تسلی بخش انفرادی و اجتماعی جواب تلاش کر لیجیے۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/10/151023_pakistan_muharram_mohram_security_zz#orb-banner

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
?????? ???? ??? ???? ?? ????? ??? ??? ??? ??? ???? ????? ?? ????

@?:??
???? ???? ???? ??? ?? ????? ?? ???? ?? ???? ???? ?????

???? ??? ??????? ???? ? ????? ?? ???

???? ??? ??? ???? ????? ??? ?? ????? ??? ?? ??? ??????? ??? ?????? ????? ????? ??? ?? ??? ?? ??? ?
?? ??? ?????? ?? ?? ?? ?? ???? ??????? ?

???? ?? ??? ???? ??? ?? ?? ????? ??? ???????

RastGo

Banned

جنابِ دوست محترم!! میرا اعتراض آپکے کلمے پر نہیں، میرا اعتراض یہ ہے کہ آپ کون ہیں جو میرے چھ کلموں کی اساس پر ضرب لگائیں اور اس بنا پر مجھے دین اسلام سے باہر ثابت کریں اور پوچھیں کہ میرے چھ کلمے کہاں سے آئے؟؟۔

غالبا" آپ اس سلسلے میں میرے تمام ماضی سے آگاہ ہیں، جب بھی کسی نے یہاں آپ کے عقیدے کا مذاق اڑایا یا توہیں کی تو یہ خاکسار ہمیشہ سے اپنی استطاعت کے مطابق گوشمالی کرتا رہا، لیکن ان فسادیوں مردودوں کو سبق سکھانے کے چکر میں آپ یہ بھول بیٹھے کہ آپ نے ان فسادیوں کو برا بھلا کہنا تھا میری محترم ہستیوں کو نہیں۔ بہت شروع میں عرض کی تھی کہ ان فرقہ پرست فسادیوں نے آج تک کیا پالیا جو آپ بھی اس راہ پر چل کر پاسکیں گے۔ لیکن آپ دو تین دوست روز بروز پہلے سے بڑھ چڑھ کر اس فورم پر ہمارے جیسے کم علم مسلمانوں کے دل دکھاتے ہیں جنھوں نے کبھی آپ کے عقائد کے بارے میں گستاخی کا سوچا بھی نہیں۔

ایک بات بتا دیں۔ آپ سب آج سے چند ماہ پہلے تک نسبتا" بہتر ماحول میں تھے یا آج ہیں؟؟ دل پر ہاتھ رکھ کر سچے دل سے بتائیے؟؟

آخری عرض یہ ہے کہ مجھ جیسے کم علم ممبرز نے تو کبھی آپ کے عقیدے یا مقدس ہستیوں کا مذاق نہیں اُڑایا تو پھر آپ کی تجویز کردہ سزا میں ہم جیسے کیوں شریک ہیں جو یہ تبرے اور گستاخیاں نہیں سننا چاہتے؟؟

ذرا یہ بھی فرمادیجئیے کون ہے وہ شخص جس نے آپ کے چھ کلموں کی اساس پر ضرب لگا ئی اور آپ کو دائرہ اسلام سے خارج کردیا یہاں تو آئے دن شیعہ کلمے،نماز،روزہ،عزاداری کا تمسخر اڑایا جاتا ہے شیعہ حضرات کو تو کھلم کھلا اس فورم پر کافر،کافر لکھا جاتا ہے ذرا ایک مثال بھی دیجئیے کسی شیعہ ممبر نے کسی کو کافر کہا ہو

اب آئیے دوسرے نکتہ کی جانب جس کرب سےآپ آجکل گزر رہے اس سے کہیں زیادہ کرب اور اذیت سے ہم ایک عرصہ سے گزر رہے ہیں اہل بیت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیعہ عقائد پر حملے اس فورم پرا یک عرصہ سے جاری ہیں جو ٹیس آپ آج محسوس کرہے ہیں ہم نہ جانے کب سے
کاش ایسا نہ ہو

macbeth

Minister (2k+ posts)
ہمارے خطے کی تاریخ محرم الحرام کی ایام میں غم حسینؑ منانے کیلئے رقت آمیز رہی ہے۔۔ اگر اہل تشیع بھائی اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے اشکبار ہوتے تو اہل سنت کے گھرانوں سے بھی یا حسینؑ کی صدائوں سے یزدیت کا محاصرہ کیا جاتا۔۔۔نہ کبھی روک ٹوک کا شکوہ نہ دل آزاری کی رسم۔۔۔ لیکن حالیہ تاریخ میں جب جب وہابی و دیوبندی فسادی جتھوں نے ہماری مسجدوں، امام بارگاہوں، مزارات، اور مسلکی آزادیوں پر بارودی حملے کرکے ستر ہزار نہتے مسلمانوں کو شہید کیا تو ظلم سہتے سہتے دلوں کے انگاروں میں بھی جارحیت کا پہلو آ گیا۔۔ اب درندوں کی طرح ہم نہتے انسانوں پر بارود برسانے سے تو رہے لیکن اہلسنت و اہل تشیع نے اپنے عقیدے کے اظہار کیلئے پہلے سے زیادہ دلجمعی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔۔۔اب اگر محرم کے ایام میں اہل تشیع کا جذبہ بڑھنے لگا تو عید میلاد النبی ﷺ کے دن اہلسنت کے ہاں اجتماعی عقیدت کا اظہار پھیلنے لگا۔۔۔یہ صورتحال دیکھ کر فسادی جتھوں کے برقعہ پوش مانیٹرز نے انتظامی نااہلی کے بطن سے نیا جوازگھڑا کہ ایسے مذہبی اجتماعات پر پابندی لگا کر مخصوص جگہوں پر مقید کر دیا جائے۔۔۔تم اپنے لوٹے، سوٹے، کھوتے، ملوٹے اٹھائے جہاں چاہے دگھڑ دگھڑ کرو،وہ تبلیغ و جہاد ٹھہرےلیکن اکثریت کی مذہبی آزادی کا پرچار محاصرہ ٹھہرے۔۔۔لیکن زمانہ گواہی دے گا کہ اس ارضِ پاک پر نہ جماعتی رہے گا نہ فسادی رہے گا صرف یارسول اللہﷺ اور یا علیؑ کانعرہ ایمانی رہے گا۔۔انشاءاللہ
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

صدقے جائیے ایک بار پھر آپ کی معصومیت پر مکرر عرض ہے کیا یہ صورت حال ضیاع ملعون کے دور سے قبل تھی؟ عزاداری امام مظلوم علیہ اسلام کے جلوس سینکڑوں برس سے نکل رہے ہیں کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا جس کا اشارہ آپ نے فرمایا ہے یہ تمام صورت حال جلوسوں،مساجد،امام بارگاہوں،مقبروں اور مزاروں میں بموں کو پھاڑ کر معصوم لوگوں کے جسموں کو اڑا کرپیدا ہوئی افسوس محرم کے یہ جلوس آپ کی آنکھ میں تو کھٹکتے ہیں مگردیگر دینی جماعتوں خصوصا" جماعت اسلامی کے آئے دن نکلنے والے ڈنڈا بردار جلوس آپ کی نظروں سے پوشیدہ ہیں
ذیل میں وسعت اللہ خان کا ایک تازہ کالم آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں امید ہے آپ کے دیگر سوالات کے جوابات مل جائیں گے

میرے محترم دوست!! اگر بحث کا مقصد تعمیری ہے تو طنز سے گریز فرمائیے تاکہ یا تو میں آپکا ہمخیال بن سکوں یا آپ مجھ سے متفق ہوسکیں، انہی وسعت اللہ خان صاحب کے کچھ اور کالم بھی میرے پاس موجود ہیں لیکن شائید آپ ان سے اس طرح متفق نہ ہو پائیں۔ ایک اور تھریڈ پر بھائی آدم فانی نے بھی کچھ پوچھا ہے اس کا جواب بھی یہیں پیش خدمت ہے۔

شیعہ برادری کے جلوسوں میں خاکسار خود بھی شریک ہوتا رہا ہے بلکہ علم لے کر امام بارگاہ پہنچانے کا فخر سے اعتراف کرتا ہے، امام حسین کی قربانی نہ ماننے وال میری نظر میں دنیا کا گھٹیا ترین انسان ہی ہوسکتا ہے اس سے کم نہیں۔

برادر گرامی!! میری نظر میں ہر وہ جلوس یا سرگرمی جس سے عام آدمی کے حقوق سلب ہوتے ہوں وہ ناجائز ہے چاہے جماعت اسلامی نکالے، لبرل نکالیں ، دیوبندی ہوں یا شیعہ حضرات۔

آدم فانی برادر نے فرمایا کہ ہم شیعہ پاکستان کی آبادی کا بیس فیصد ہیں اسی لحاظ سے جی ڈی پی میں بھی ہمارا حصہ ہے اسلئے چند دن ہمیں بھی برداشت کیا جائے

کل کلاں کو عیسائی، ہندو اور قادیانی بھی اس منطق پر جلوس نکالنے کی آزادی چاہیں کہ ہم بھی پاکستان کی کچھ فیصدی آبادی ہیں تو حصہ بقدر جثہ عنائیت فرمایا جائے اور یہ کرسمس، ہولی وغیرہ کے دن آپ کی امام بارگاہوں اور گھروں کے باہر ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جارہے ہوں، ڈھول تاشے بج رہے ہوں اور آپ محصور ہو کر بیٹھے ہوں کیونکہ آپ خود مذہبی آزادی کے طور پر جلوس نکالنے کی حمائیت کرتے رہے ہیں

دوستوں کے ساتھ بحث کو طول دینا یا اختلافی معاملات کو زیر بحث لانا میرے لئے باعث کراہت ہے اسلئے درخواست ہے کہ نہ ایسی بات کریں جس سے میرے ہم عقیدہ دوستوں کو ٹھیس پہنچے اور آپ کو کسی بات سے ٹھیس پہنچتی ہے تو بجائے ہماری مقدس ہستیوں کو مغلظات سے نوازنے کے آپ اس ممبر سے ذاتی طور پر حساب برابر کریں ورنیہ مجھے یقین ہے اس قسم کی فضول ابحاث میں کئی اور غیر جانبدار ممبران بھی کود پڑیں گے جیسے میں کل دیکھ رہا تھا کہ احد صاحب جو کبھی ایسی بحث میں ملوث نہیں رہے وہ بھی زور و شور سے نعرے لگا رہے ہیں بلکہ جیتی جاگتی مثال خاکسار کی خود کی ہے جسے کبھی ایسی بحثوں سے دلچسپی نہیں رہی لیکن اب راہ کھوٹی کرنی پڑ رہی ہے۔
 
ALMAHDI

Banned
@Atif

Dear, I'm in middle of a procession. I'll discuss with you what went wrong & how all that started.
Thanks for your input.
 
Last edited:

RastGo

Banned
ہمارے خطے کی تاریخ محرم الحرام کی ایام میں غم حسینؑ منانے کیلئے رقت آمیز رہی ہے۔۔ اگر اہل تشیع بھائی اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے اشکبار ہوتے تو اہل سنت کے گھرانوں سے بھی یا حسینؑ کی صدائوں سے یزدیت کا محاصرہ کیا جاتا۔۔۔نہ کبھی روک ٹوک کا شکوہ نہ دل آزاری کی رسم۔۔۔ لیکن حالیہ تاریخ میں جب جب وہابی و دیوبندی فسادی جتھوں نے ہماری مسجدوں، امام بارگاہوں، مزارات، اور مسلکی آزادیوں پر بارودی حملے کرکے ستر ہزار نہتے مسلمانوں کو شہید کیا تو ظلم سہتے سہتے دلوں کے انگاروں میں بھی جارحیت کا پہلو آ گیا۔۔ اب درندوں کی طرح ہم نہتے انسانوں پر بارود برسانے سے تو رہے لیکن اہلسنت و اہل تشیع نے اپنے عقیدے کے اظہار کیلئے پہلے سے زیادہ دلجمعی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔۔۔اب اگر محرم کے ایام میں اہل تشیع کا جذبہ بڑھنے لگا تو عید میلاد النبی ﷺ کے دن اہلسنت کے ہاں اجتماعی عقیدت کا اظہار پھیلنے لگا۔۔۔یہ صورتحال دیکھ کر فسادی جتھوں کے برقعہ پوش مانیٹرز نے انتظامی نااہلی کے بطن سے نیا جوازگھڑا کہ ایسے مذہبی اجتماعات پر پابندی لگا کر مخصوص جگہوں پر مقید کر دیا جائے۔۔۔تم اپنے لوٹے، سوٹے، کھوتے، ملوٹے اٹھائے جہاں چاہے دگھڑ دگھڑ کرو،وہ تبلیغ و جہاد ٹھہرےلیکن اکثریت کی مذہبی آزادی کا پرچار محاصرہ ٹھہرے۔۔۔لیکن زمانہ گواہی دے گا کہ اس ارضِ پاک پر نہ جماعتی رہے گا نہ فسادی رہے گا صرف یارسول اللہﷺ اور یا علیؑ کانعرہ ایمانی رہے گا۔۔انشاءاللہ

نعرہ رسالت

25aolzm.jpg

نعرہ حیدری

5fb76d4a267523b9efbba2d97b02a998.jpg

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

اللہ جسے بادشاہت دے۔۔ ۔ حکومت دے ۔۔۔

حضرت علی اور حضرت عائشہ رضہ کی فوجوں میں جو جنگ ہوئی۔جس میں ہزاروں صحابہ دونوں طرف سے جان سے گئے ۔
اس میں حاکمیت کا حق کس کا بنتا تھا۔۔۔۔ ؟

یزید پر بات کرتے ہو۔ اس کا فیصلہ بھی کردو۔۔۔
حضرت عائشہ حکومت کی متمنی تھیں؟

یزید کا فیصلہ وہی ہے جو سود لون سیکم شروع کرنے والوں کا ہے
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
حضرت عائشہ حکومت کی متمنی تھیں؟

یزید کا فیصلہ وہی ہے جو سود لون سیکم شروع کرنے والوں کا ہے

کون سے فرقے سے ہو۔ کون سی جماعت سے ہو۔۔۔۔۔واضع کرو۔۔۔۔ اس کے بعد جواب دونگا۔۔۔

Status
Not open for further replies.

Back
Top