
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کےخلاف کوئی مائنس ون کی سازش نہیں کررہا بلکہ یہ سازش خود عمران خان اپنے خلاف کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میں عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی آپ کے خلاف مائنس ون کی سازش نہیں کررہا بلکہ یہ سازش خود آپ اپنے خلاف کررہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کے حق میں دلیل دیتےہوئے کہا کہ پوری قوم سیلاب کی تباہی کا مقابلہ کرنے میں لگی ہوئی ہے مگر آپ تن تنہا اپنی سیاست کرنے پر لگے ہوئے ہیں، تومائنس ون تو آپ خود کو کررہےہیں اس قومی جدوجہد سے جس میں اس وقت پوری قوم لگی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ پاکستانی فوج پر حملےکریں، عدلیہ پر حملے کریں، آپ ہر بارودوی سرنگ کو خود ٹھوکر ماریں اور پھر کہیں کہ میرےخلاف مائنس ون کی سازش ہورہی ہے۔