
خیبر پختونخوا میں خواتین کے سائیکل کلب کے قیام کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سائیکل کلب کو "بے حیائی و فحاشی" قرار دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی و سماجی رہنما جمائما آفریدی نے خیبر پختونخوا کے شہر لنڈی کوتل میں لڑکیوں کا سائیکل کلب قائم کیا ، انہوں نے خود اس حوالے سے تفصیلات اور کیمپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کیں۔
جمائما آفریدی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میں ان تمام والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، اور اپنے خاندان کی مدد کے بغیر میں یہ مقصد حاصل نہیں کرسکتی تھی، میں امید کرتی ہوں کہ ہر گھر میں خواتین کی زندگیوں میں روشنی بھرنے کی کوشش کی جائے گی نا کہ خواتین کے پر کاٹنے کی کوشش کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1601917694873321478
تاہم لڑکیوں کے سائیکل کلب کےقیام کا معاملہ جماعت اسلامی کو نہیں بھایا اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ لنڈی کوتل میں ہی منعقد کیا گیا ،مقامی صحافی روحان احمد نے احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ایک بینر پر لکھا ہے کہ"فحاشی و عریانی نامنظور" جبکہ دوسرے پر لکھا ہے کہ"عورت کی اصل جگہ اس کا گھر ہے "، باقی پوسٹرز خود ویڈو میں پڑھ لیں۔
https://twitter.com/x/status/1601905933227274240
اس معاملے پر مبشر زیدی نے ردعمل دیتے ہوئے سائیکل چلاتی لڑکیوں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ" ڈرتے ہیں جماعت والے سائیکل چلاتی لڑکیوں سے"۔
https://twitter.com/x/status/1601907573338275843
https://twitter.com/x/status/1601958814529495041